ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر، منشیات فروش کی 1.5 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد قرق - DRUG PEDDLER PROPERTY ATTACHED

کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک منشیات فروش، جو اس وقت کوٹ بلوال جیل میں بند ہے، کی دو غیر منقولہ جائیداد قرق کی گئیں۔

ا
کولگام میں دو دو منزلہ دو رہائشی مکانات قرق (تصویر: جموں کشمیر پولیس)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : March 26, 2025 at 5:46 PM IST

2 Min Read

کولگام: جموں کشمیر پولیس نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں نُسو بدرا گنڈ علاقے میں کئی مقدمات میں ملوث منشیات فروش کی جائیداد ضبط کر لی۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی میں نُسو بدراگنڈ قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والے ریاض احمد گنائی ولد محمد جبار گنائی نامی ایک شہری کے دو منزلہ دو رہائشی مکانات کو قرق کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ریاض احمد منشیات فروشی سے متعلق کئی کیسز میں ملوث ہے اور وہ اس وقت PIT NDPS ایکٹ کے تحت سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں قید ہے۔

کولگام پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں NDPS ایکٹ 1985 کے سیکشن 68-F (1)، پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کے NDPS ایکٹ کے تحت انجام دی گئیں۔ پولیس آفیشلز کا دعویٰ ہے کہ ان کی جانب سے کی گئی تفتیش اور انکوائری کے دوران پتہ چلا کہ مذکورہ جائیداد غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی آمدنی سے بنائی گئی ہے جس کی قیمت 1.5 کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔

پولیس نے کہنا ہے کہ منشیات کی فروخت میں ملوث پائے جانے والے افراد کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاکہ معاشرے کو منشیات کی بدعت سے پاک کیا جا سکے۔ دریں اثناء، جموں و کشمیر حکومت نے منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے محکمہ جل شکتی میں کام کر رہے پانچ ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں کشمیر میں منشیات فروشی کے الزام میں پانچ سرکاری ملازمین برطرف

جموں کے گنگیال میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں جوڑا گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.