شوپیاں(شاہد ٹاک): جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے باسکچھن امام صاحب علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران دو ہائبرڈ ملی ٹنٹوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، شوپیان کی اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی)، اور سی آر پی ایف کی 178 بٹالین نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انجام دی۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور دو ہائبرڈ ملٹنٹوں کو سرنڈر کرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔ ان کے پاس سے دو اے کے 56 رائفلز، دو گرینیڈ، 102 زندہ کارتوس، اور دیگر قابلِ اعتراض مواد برآمد ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان کا تعلق دہشت گرد تنظیم لشکرِ طیبہ کے ہائبرڈ نیٹ ورک سے ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
گرفتار شدگان کی شناخت عرفان بشیر شاہ گنائی اور عضیر احمد بٹ ساکنان چتراگام شوپیان کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ رواں ماہ سیکیورٹی فورسز نے شوپیاں میں کئی اہم کارروائیاں انجام دی ہیں۔ 13 مئی کو دونارہ کیلر میں ایک انکاؤنٹر کے دوران لشکرِ طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر شاہد کُٹے سمیت تین ملی ٹنٹ ہلاک کیے گئے۔ 19 مئی کو ڈی کے پورہ شوپیان میں دو ہائبرڈ ملی ٹنٹ گرفتار کیے گئے تھے، اور آج باسکچھن میں بھی دو ہائبرڈ ملی ٹنٹوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
شوپیاں میں مشترکہ آپریشن کے دوران لشکر کے دو ہائبرڈ ملی ٹنٹ گرفتار، اسلحہ برآمد - MILITANTS ARRESTED
شوپیاں میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران دو ہائبرڈ ملی ٹنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Published : May 29, 2025 at 9:32 AM IST