ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایم ایل اے ڈوڈہ نے ڈاکٹروں کو قرار دیا ’مافیا‘، ڈاکٹروں نے کہا ’معافی مانگو‘ - MLA DODA VS DOCTORS

ایم ایل اے ڈوڈہ معراج ملک نے ڈاکٹروں پر عائد کیے کئی الزامات، ڈاکٹروں نے کہا: ’’معافی مانگو، ورنہ احتجاج کریں گے۔‘‘

ایم ایل اے ڈوڈہ معراج ملک پارٹی فنکشن کے دوران
ایم ایل اے ڈوڈہ معراج ملک پارٹی فنکشن کے دوران (اے این آئی)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : May 28, 2025 at 7:27 PM IST

2 Min Read

ڈوڈہ (عامر تانترے) : جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی معراج ملک اور گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ڈوڈہ کے ڈاکٹروں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایم ایل اے نے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل عملے اور اسپتال انتظامیہ پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے اور اس حوالے سے محکمہ صحت کو تحریری طور شکایت بھی درج کی ہے۔ معراج ملک کا دعویٰ ہے کہ ’’چند ڈاکٹر نجی اسپتالوں کا مافیا چلا رہے ہیں اور سرکاری نظام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘‘

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب پیر کی شام معراج ملک اپنے حامیوں کے ہمراہ جی ایم سی ڈوڈہ کے اسپتال کا اچانک دورہ کرنے پہنچے۔ دورے کے دوران اُن کے ساتھی اسپتال میں ویڈیوز بناتے رہے اور ان کا ذاتی کیمرا مین فیس بک پر براہِ راست نشریات کرتا رہا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں موجود جونیئر ڈاکٹروں کو ڈانٹا، جب کہ پیرامیڈیکل عملے پر حاضری ریکارڈ میں بدانتظامی کے الزامات عائد کیے۔

ملک نے ایک خاتون ڈاکٹر پر نجی نرسنگ ہوم کی طرف مریضوں کو راغب کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور کئی بار ڈاکٹروں کے لیے ’مافیا‘ کا لفظ استعمال کیا، جس پر طبی عملے نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔

جی ایم سی ڈوڈہ کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی مشترکہ کمیٹی نے ایم ایل اے سے 24 گھنٹے کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، بصورت دیگر غیر ہنگامی طبی خدمات معطل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر خالد مظفر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’نیشنل میڈیکل کونسل کا دورہ اس وقت جاری ہے اور ان کا دورہ اس ہنگامہ سے زیادہ قیمتی ہے، اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔‘‘

ایم ایل اے کی جانب سے تاحال معافی یا کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم انہوں نے حکومت کو دوبارہ خط لکھ کر ان ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو بقول ان کے، ڈیوٹی کے اوقات میں نجی پریکٹس کرتے ہیں۔

ادھر، کئی کوششوں کے باوجود بھی اس صورتحال پر ایم ایل اے ڈوڈہ کا موقف جاننے کے لیے ان کے ساتھ رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. منشیات کے بڑھتے رجحان کے لیے بی جے پی ذمہ دار: ایم ایل اے ڈوڈہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.