ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈرینیج سسٹم ناکارہ، ترال کا کھیل گاہ تالاب میں تبدیل - BATAGUND TRAL PLAYGROUND

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے باشندوں نے کھیل گاہ کے متصل ڈرینیج میں ناقص مواد استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔

بٹہ گنڈ کھیل گاہ میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ کھیل گاہ تالاب میں تبدیل
بٹہ گنڈ کھیل گاہ میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ کھیل گاہ تالاب میں تبدیل (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : April 4, 2025 at 7:23 PM IST

2 Min Read
بٹہ گنڈ کھیل گاہ میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ کھیل گاہ تالاب میں تبدیل (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (شبیر بٹ) : جہاں ایک طرف حکومت وادی کشمیر میں نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے انہیں کھیل کود کی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس حوالہ سے وادی کے یمین و یسار میں دیہی ترقی محکمہ ہر پنچایت کے اندر کم ازکم ایک کھیل گاہ تعمیر کر رہا ہے، وہیں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بٹہ گنڈ نامی گاؤں کا ’’شہجار گراؤنڈ‘‘ دیہی ترقی محکمہ کی کارکردگی کی قلعی کھول دیتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے ایک وسیع کھیل گاہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اب تک لاکھوں روپے خرچ کیے گئے اور یہ کھیل گاہ ترال میں نوجوان نسل کے لیے ایک امید کی کرن بن چکا تھا، جہاں سال بھر کھیل سرگرمیاں جاری رہتی۔ تاہم بدقسمتی سے ان دنوں یہ میدان جھیل جیسا منظر پیش کر رہا ہے کیونکہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے یہاں ایک ڈرین تعمیر کی گئی ہے جس کا پانی کھیل گاہ میں داخل ہو رہا ہے۔

مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈرین کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈرین کا پانی کھیل کے میدان میں سرایت کر رہا ہے۔ لوگوں کے مطابق دیہی ترقی محکمہ سرکاری رقومات کاصحیح طرز پر استعمال نہیں کر پایا ہے اور لوگ بدستور شکایت کر رہے ہیں مگر کوئی سننے کے لیے تیار نہیں ہو پا رہا ہے۔

لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایک طرف سرکاری سطح پر صاف وشفاف انتظامیہ فراہم کرنے کے لیے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں، وہیں ترال میں ملازمین کا تبادلہ طویل وقت سے نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ سرکاری احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ لوگوں کے مطابق ’’اس بارے میں ٹھوس اقدامات وقت کی پکار ہے۔‘‘ بی ڈی او آری پل نے نمایندے کو فون پر بتایا کہ معاملہ انکی نوٹس میں آیا ہے اور وہ اس بارے میں ضروی اقدامات اٹھائیں گے تاکہ کھیل شا یقین کے جزبات مجروح نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. ترال، بجہ ونی اسپورٹس گراؤنڈ سے کھیل شائقین مایوس
  2. کھیل گاہ کی خستہ حالی سے کھلاڑی مایوس
  3. 'سڑک پر کب تک کرکٹ کھیلیں؟ ہمیں بھی کھیل کا میدان چاہیے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.