ETV Bharat / jammu-and-kashmir

تاریخی دربار مو کی روایات بحال کی جائے، دوکانداروں کی اپیل

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مرکز کے زیر انتظام حکومت کو کافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

HISTORIC DARBAR MOVE
تاریخی دربار مو کی روایات بحال کی جائے، دوکانداروں کی اپیل (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2024, 7:01 PM IST

جموں: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے ساتھ ہی اب انڈیا الائنس نے جموں کشمیر میں حکومت بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔ تاہم مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی اس حکومت کو کافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے ساتھ ہی یہاں نئے قوانین نافذ کیے گئے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت والی انتظامیہ نے دربار مو کی روایات کو ختم کیا، جس کے خلاف جموں کے تاجروں اور جموں و کشمیر کی علاقائی جماعتوں نے احتجاج کیا اور اسمبلی انتخابات 2024 میں دربار مو کی روایات کو بحال کرنے کا وعدہ کیا۔

تاریخی دربار مو کی روایات بحال کی جائے، دوکانداروں کی اپیل (Etv Bharat)

اس ضمن میں ائ ٹی وی بھارت نے جموں کے مشہور ترین بازار رگوناتھ بازار کے دوکانداروں سے بات کی اور ردعمل جاننا چاہا۔ تاہم ان دوکانداروں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت کاروباری برادری کی اپیل پر عمل کرے گی اور دربار مو کی روایت کو بحال کرے گی۔

دوکانداروں کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ نے 2021 میں 149 سال پرانی دو سالہ دربار مو کی روایت کو ختم کر دیا تھا، جس سے کاروباری برادری مشکل میں آ گئی تھی۔ قدیم دربار مو کی روایت کو بحال کرنے کا اہم مسئلہ ہے، یہ تجارت پیشہ افراد گزشتہ چند سالوں سے جموں کی تجارتی تنظیمیں تجارت کی آمدنی میں کمی پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔ اور دربار مو کے خاتمے کو اس کا ایک بڑا سبب سمجھتے ہیں۔

مدن موہن شرما نامی ایک دوکاندار جو کہ 70 برسوں سے رگوناتھ بازار میں دوکانداری کرتے ہیں کا کہنا ہے کہ "ہمارا کاروبار گزشتہ چند سالوں سے مشکلات کا شکار ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے منتخب کردہ نمائندے اس کی بحالی کے لیے اقدامات کریں گے، خاص کر وہ جماعتیں جنہوں نے اپنے انتخابی منشور میں بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ نئی حکومت کو جموں کے لیے مخصوص اقتصادی پالیسیاں بنانی چاہئے، تاکہ اس خطے کے چھوٹے کاروباری مالکان کو ریلیف مل سکے۔

ایک اور تاجر نے کہا کہ انتخابات 10 سال سے زائد عرصے کے بعد منعقد ہوئے اور ہم طویل بیوروکریٹک حکمرانی سے نجات حاصل کرنے پر خوش ہیں اور پر امید ہیں کہ دربار مو کو بحال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.