ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر، اسرائیل سے مشابہ جھنڈے کی گریفٹی، تین نو عمر لڑکیاں ملوث، سرینگر پولیس نے کی کاؤنسلنگ - ISRAEL FLAG GRAFFITI

پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے گریفٹی کو ہٹایا۔

زادی بل امام باڑہ کے قریب سے اسرائیل کا جھنڈا گریفٹی ہٹانے میں تین نوعمر لڑکیاں ملوث، سری نگر پولیس
زادی بل امام باڑہ کے قریب سے اسرائیل کا جھنڈا گریفٹی ہٹانے میں تین نوعمر لڑکیاں ملوث، سری نگر پولیس (Image Source: AFP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 24, 2025 at 8:03 PM IST

2 Min Read

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو سرینگر کے زڈی بل علاقے میں امام باڑہ کے قریب اسرائیل کے جھنڈے سے مشابہ گرافیٹی کو ہٹا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس میں ملوث تین نو عمر لڑکیوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

منگل کی شام جاری کردہ ایک بیان میں، سرینگر پولیس نے کہا کہ اسے زڈی بل میں امام باڑہ کے مرکزی دروازے کے باہر سڑک پر ایک غیر ملکی جھنڈے سے مشابہ گریفیٹی، جو اسرائیل کے جھنڈے کے مشابہ ہے، کے بارے میں اطلاع ملی ہے۔ تھانہ زڈی بل سے پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے گریفٹی کو فوری طور پر ہٹانے کو یقینی بنایا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں تین مقامی کم عمر لڑکیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو کہ سبھی طالبات ہیں اور نابالغ بھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی عمر اور اس عمل کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ان کے والدین کو پولیس اسٹیشن بلایا گیا اور والدین کی موجودگی میں نابالغوں کی کونسلنگ کی گئی۔

ان نابالغ لڑکیوں کو اس طرح کے اقدامات کے مضمرات اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ذمہ دار شہری ہونے کے رویے کو برقرار رکھنے کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

زڈی بل علاقے کا یہ واقعہ اس واقعے کے ایک دن بعد پیش آیا جب سرینگر پولیس نے دو افراد کو غیر ملی جھنڈوں کی تنصیب کے الزام میں حراست میں لیا گیا جبکہ اس میں ملوث تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. گیا: محرم جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر مقدمہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.