ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پہلگام کے دہشت گردوں کے منہ پر طمانچہ ہیں کشیمریت کی یہ تصویریں، نہیں ٹوٹنے دیا انسانیت کا بھروسہ - PAHALGAM TERROR ATTACK

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے کئی ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں کشمیری سیاحوں کی مدد کرتے نظر آ رہے ہیں۔

نہیں ٹوٹنے دیا انسانیت کا بھروسہ
نہیں ٹوٹنے دیا انسانیت کا بھروسہ (Special Arrangement)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 25, 2025 at 12:35 AM IST

6 Min Read

حیدر آباد (نیوز ڈیسک): کشمیر سے کچھ ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جنہیں دیکھ کر دہشت گردوں کو اپنے منہ پر طمانچہ سا لگا ہوگا۔ اس ویڈیو میں کشمیریت کی اصل تصویر دکھائی دیتی ہے۔ان تصویروں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے دلوں میں کتنی محبت بھری ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں وہ سیاحوں کی مدد کے لئے اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے۔

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ کچھ ویڈیوز میں دہشت گردوں کی فائرنگ کی آواز واضح طور پر سنی جا سکتی ہے۔ اس سب کے درمیان کشمیر سے کچھ ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جنہیں دیکھ کر دہشت گردوں کو اپنے منہ پر طمانچہ سا لگا ہوگا۔

دراصل پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پوری وادی کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ بہت سے لوگ جو کشمیر کا دورہ کرنے گئے تھے دہشت گردانہ حملے کے بعد اپنی چھٹیاں منسوخ کر کے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ ایسے میں کشمیری عوام ان کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں کشمیری لوگ سیاحوں کو مفت کھانا، پانی اور یہاں تک کہ رہائش بھی فراہم کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی، بہت سے ٹیکسی ڈرائیور سیاحوں کو ریلوے اسٹیشن اور ہوائی اڈے تک لے جانے کے لیے مفت ٹیکسی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

مفت کھانا اور رہنے کو گھر دے رہے ہیں کشمیری

سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں وادی کشمیر کا دورہ کرنے والے سیاح کشمیری عوام کی سخاوت کی کھل کر تعریف کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں سیاح کہہ رہے ہیں کہ دہشت گرد حملے کے بعد بہت سے لوگوں نے کھانا نہیں کھایا۔ ایسے میں کشمیریوں نے ہمیں اپنے گھر بلایا اور کھانا کھلایا۔ یہاں تک کہ انہوں نے ہمیں مفت میں ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کیا۔ گجرات سے آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ کشمیری لوگ بہت اچھے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ لوگ فکر نہ کریں، ہم آپ کو مفت میں گجرات لے جائیں گے۔

کشمیری عوام کی دریادلی

سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں کچھ کشمیری سیاحوں کو پانی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں سیاحوں کے چہروں پر خوف کے تاثرات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایسے میں انہیں کشمیریوں سے جو اعتماد مل رہا ہے وہ انہیں تسلی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک کشمیری کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ہم یہاں آپ کے لیے بیٹھے ہیں، اگر آپ کھانا چاہتے ہیں تو آ جائیں۔ ہم یہاں صرف آپ کے لیے ہیں۔

کشمیری نوجوان نے ایک زخمی کو اپنی پیٹھ کا سہارا دیا

سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد کا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک کشمیری نوجوان ایک زخمی سیاح کو اپنی پیٹھ پر اٹھا کر محفوظ مقام پر لے جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں زخمی سیاح کے جسم پر خون صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سجاد نامی کشمیری کو ایک زخمی سیاح کو کندھے پر اٹھا کر نا ہموار اور اوپڑ کھابڑ زمین پر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر لوگوں کے دلوں کو چھو گیا۔

’’یہ ہمارے مہمان ہیں، ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔‘‘ سجاد نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا۔ ’’انسانیت مقدم ہے، میں نے اپنی جان کی پروا نہیں کی۔‘‘

بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کی

اس حملے کے بعد، بھارت نے سرحد پار دہشت گردی کی حمایت کرنے پر پاکستان کے خلاف سخت جوابی اقدامات کیے تھے۔ بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کے اجلاس میں ہندوستان نے 1960 کے سندھ آبی معاہدے کو اس وقت تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا جب تک پاکستان سرحد پار دہشت گردی کی حمایت بند نہیں کرتا۔ اس کے علاوہ اٹاری چیک پوسٹ کو بھی فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے تمام اہلکاروں کو ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سارک ویزا ایکسپشن سکیم (SVES) کے تحت پاکستانی شہریوں کو دیے گئے تمام ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جوابی کارروائی

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد قومی سلامتی کے ماحول اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان نے کہا کہ اگر بھارت پانی روکتا ہے تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پاکستان نے شملہ معاہدہ بھی روک دیااور واہگہ بارڈر بھی بند کر دیا۔ ساتھ ہی پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

پہلگام دہشت گردانہ حملہ

واضح رہے کہ دہشت گردوں منگل کی دوپہر پہلگام میں 26 سیاحوں اور دیگر کو اندھادھند گولی باری میں ہلاک کر دیا۔ اس حملے میں ایک درجن سے زائد لوگ زخمی ہوئے۔ یہ سبھی گرمیوں کی چھٹیاں منانے کشمیر آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.