جموں (محمد اشرف گنائی): ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان حالیہ ملاقات کے چند گھنٹے بعد جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب مشتبہ ڈرونز کی موجودگی رپورٹ کی گئی۔
فوجی حکام کے مطابق، "سانبہ کے علاقے میں چند مشتبہ ڈرونز دیکھے گئے ہیں۔ فوراً ان سے نمٹنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، صورت حال مکمل طور پر قابو میں ہے۔''
#WATCH | J&K: Red streaks seen and explosions heard as India's air defence intercepts Pakistani drones amid blackout in Samba.
— ANI (@ANI) May 12, 2025
(Visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/EyiBfKg6hs
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ڈی جی ایم او سطح پر بات چیت ہوئی، جسے مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ تاہم، ڈرونز کی مشتبہ سرگرمی نے ایک بار پھر سرحدی سلامتی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
مزید پڑھیں: چند گھنٹوں میں ہی پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، سری نگر میں دھماکوں کی آوازیں
فوج کے مطابق، اب تک ان ڈرونز کے ماخذ یا مقصد کے بارے میں تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے رات کے وقت فائرنگ اور فضائی سرگرمیوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے، لیکن تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
#WATCH | Punjab | Hoshiarpur Deputy Commissioner Aashika Jain says, " we are declaring a precautionary partial blackout in the areas of dasuya and mukerian for some time...i appeal to the residents of hoshiarpur to observe a voluntary blackout on their part and stay inside their… pic.twitter.com/4rUzROimX3
— ANI (@ANI) May 12, 2025
وہیں پنجاب کے امرتسر میں بھی پیر کی رات بلیک آؤٹ نافذ کر دیا گیا۔ اس سے پہلے امرتسر کے ڈی سی نے لوگوں سے اپیل کی کہ براہ کرم اپنے گھروں کی لائٹس بند رکھیں اور کھڑکیوں سے دور رہیں۔ پرسکون رہیں، جب بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے لیے تیار ہوگی تو ہم آپ کو مطلع کریں گے۔ بالکل گھبرائیں نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
فیروز پور میں آرمی بیس پر حملے کی کوشش، بھارت نے 50 سے زائد پاکستانی ڈرون مار گرائے، تین افراد زخمی
پاکستان کا دعویٰ، بھارت نے حملے کے لیے HAROP ڈرون کا استعمال کیا، جانیں اس کی کیا ہے خاصیت؟