پلوامہ (شبیر بٹ) : بیساکھی کی مناسبت سے گرودوارہ ٹی بی صاحب سیموہ، ترال میں پیر کے روز ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ترال کے قرب وجوار سے تعلق رکھنے والی سکھ برادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی شبد کیرتن کے علاوہ لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جبکہ اس موقع پر سکھ سنگت نے عالمی امن اور جموں وکشمیر کی مجموعی ترقی کو لیکر خصوصی دعائیں کیں اور امید ظاہر کی کہ یہ دن کشمیر میں امن اور خوشی کی نوید لیکر آیے گا۔
ممبر اسمبلی ترال، رفیق احمد نایک نے بھی یہاں پہنچ کر سکھ برادری کو مبارک باد پیش کی، گرودوارے میں خطاب کے دوران رفیق احمد نایک نے بتایا کہ ’’ہمارا ملک ایک کثیر اللسانی اور مختلف مذاہب، کی آماجگاہ ہے جہاں ہر ایک شہری اپنے اپنے عقیدے کے مطابق عبادات انجام دے رہا ہے۔‘‘ انہوں نے اپنے خطاب ے دوران آپسی بھای چارے خاص کر روایتی کشمیری مذہبی رواداری کو جاری رکھنے کی اپیل کی۔ ادھر، ترال انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر سکھ برادری کے لیے خصوسی انتظامیہ کیے گئے تھے۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پوشوندر سنگھ نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ ’’بیساکھی ہمارا ایک بڑا تہوار ہے، جو اپنی تاریخی اہمیت کی وجہ سے اہم مقام رکھتا ہے اور خاص کر یہ تہوار ہم دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مل جل کر مناتے ہیں۔‘‘ ممبر اسمبلی ترال نے بتایا کہ سکھ طبقے کی ایک دیرینہ مانگ رہی ہے کہ پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کیا جائے اور وہ اس سلسلے میں اپنی بات حکومت کے پاس ضرور رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: