ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہرنوں کو جھلسا دینے والی گرمی سے حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات - UDHAMPUR DEER RESCUE PARK

ادھمپور کے ’ٹنڈے رکھ ریسکیو ڈئیر پارک‘ میں فی الوقت تین درجن سے زائد ہرن ہیں۔

ٹنڈے رکھ ریسکیو ڈئیر پارک میں اس وقت 37ہرن ہیں
ٹنڈے رکھ ریسکیو ڈئیر پارک میں اس وقت 37ہرن ہیں (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : June 2, 2025 at 7:24 PM IST

2 Min Read
جھلسا دینے والی گرمی میں ہرن کے لیے خصوصی انتظامات (ای ٹی وی بھارت)

ادھمپور (آشیش دت) : ادھمپور میں ’’ٹنڈے رکھ ریسکیو ڈئیر پارک‘‘ میں ہرنوں کو جھلسا دینے والی گرمی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہاں ہر دو گھنٹے بعد علیل ہرنوں کے لیے بنائے گئے عارضی شیڈز پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے اور پارک کا عملہ ہمہ وقت پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے جانے کے لیے عملہ ہمہ وقت تندہی سے کام کرتا ہے۔

پہاڑوں اور جنگلات سے گھرے پُر سکون دیہی علاقوں میں بعض اوقات زخمی ہرن بھٹک کر آبادی میں داخل ہو جاتے ہیں، جنہیں بچانے کے لیے جموں و کشمیر حکومت نے دو دہائی قبل اودھمپور میں ’’ٹنڈے رکھ ریسکیو ڈئیر پارک‘‘ قائم کیا تھا۔ یہ پارک گزشتہ 20 برس سے ان معصوم اور علیل جانوروں کو ایک ایک محفوظ پناہ گاہ فراہم کر رہا ہے، جہاں ہرنوں کی دیکھ بھال شفقت سے کی جاتی ہے۔

گرمیوں میں یہاں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے بھی تجاوز کرجاتا ہے، اور اس جھلسا دینے والی گرمی کے دوران محکمہ جنگلات کا عملہ ہمہ وقت مصروف عمل رہتا ہے۔ آفیشلز کا کہنا ہے کہ پارک میں اس وقت 37 ہرن ہیں، جن میں نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے بعض ہرن بھی موجود ہیں، جن کی نگرانی کے لیے ماہر ویٹرنری کی ٹیم ہر ہفتے پارک کا دورہ کرتی ہے، جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور رہتا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہرنوں کے لیے خاص چارے کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ ان کی غذائی ضروریات پوری ہوں اور وہ صحت مند رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات اور حکومت کی جانب سے اہم ایڈوائزری جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.