ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیریوں کی بار بار گرفتاریاں انصاف کے منافی، عوامی نمائندے اپنی ذمہ داری نبھائیں: میر واعظ - REPEATED ARRESTS OF KASHMIRIS

میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کشمیریوں کی بار بار گرفتاری کو انصاف کے منافی قرار دیتے ہوئے انہوں نے انصاف کا مطالبہ کیا۔

کشمیریوں کی بار بار گرفتاریاں انصاف کے منافی، عوامی نمائندے اپنی ذمہ داری نبھائیں: میر واعظ
کشمیریوں کی بار بار گرفتاریاں انصاف کے منافی، عوامی نمائندے اپنی ذمہ داری نبھائیں: میر واعظ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2025 at 8:43 PM IST

2 Min Read

سرینگر : میر واعظ کشمیر محمد عمر فاروق نے کہا کہ کشمیریوں کی بار بار گرفتاریاں انصاف کے منافی ہے، سزا کی معیاد پورا کرنے کے باوجود انصاف کے تقاضوں کو پامال کیا جارہا ہے۔ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ”کشمیریوں کی بار بار گرفتاریاں جن میں سے بہت سے اپنی سزا کی معیاد پوری کر چکے ہیں، انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’گرفتار شدگان کے اہل خانہ مجھ سے غم اور اضطراب کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔ اس طرح کی اذیت رسانی لوگوں کے زخموں کو اور گہرا اور بے اعتمادی اور غصے کو جنم دیتی ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ سزا دینے کے اس رویہ کو ختم کریں۔ عوام کے منتخب نمائندے اس صورتحال پر تماشائی بن کر نہیں رہ سکتے۔ اُن پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سب کشمیر کے بارے میں بات کر رہے ہیں لیکن کوئی کشمیریوں سے بات نہیں کر رہا ہے: میر واعظ کشمیر - MIRWAIZ UMAR FAROOQ

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ 16 مئی کو میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے سرینگر جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جموں و کشمیر کے عوام جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آج کل سچ بولنا اور حقیقت کا اظہار بھی غداری سمجھا جاتا ہے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.