ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راہل گاندھی پاکستانی گولہ باری کے متاثرین سے ملنے جموں کے پونچھ پہنچے - RAHUL GANDHI POONCH VISIT

راہل گاندھی متاثرہ لوگوں سے مل کر اظہار یکجہتی کریں گے اور ان کے حالات جاننے کی کوشش کریں گے۔

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی
کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2025 at 11:38 AM IST

3 Min Read

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی آج سنیچر کو جموں و کشمیر کے پونچھ پہنچے۔ وہ پاکستان کی طرف سے ہوئی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ان کا دورہ پاکستانی جارحیت کے متاثرین اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی 24 مئی کو پونچھ کا دورہ کریں گے۔ وہ حالیہ پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل وہ 25 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں سے ملنے سرینگر گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ سے بھی ملاقات کی۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو میڈیا کو راہل گاندھی کے دورے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا، 'ہاں، وہ پونچھ جائیں گے۔ میں اس کی پہل کرنے کے لیے ٹی ایم سی کا شکر گزار ہوں۔ اس کے پانچ ارکان سڑک کے راستے یہاں آئے۔ انہوں نے پونچھ کا دورہ کیا اور اب وہ راجوری میں ہیں۔ اس کے بعد جموں جائیں گے۔ یہ اچھی بات ہے کہ وہ یہاں آکر لوگوں کی باتیں سن رہے ہیں۔ اس مشکل وقت میں کچھ لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے منتخب نمائندوں کی ذمہ داری پر زور دیا کہ وہ عوام سے رابطہ کریں اور ان کے خدشات کو دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت عوام کی بات سننے اور ان کے مسائل پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ منتخب حکومت یا عوام کے منتخب نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچیں، ان کے مسائل اور شکایات سنیں اور انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔

ہم نے کبھی نہیں کہا کہ تمام مسائل ایک ساتھ حل ہو جائیں گے۔ لیکن ہم نے یہ ضرور کہا ہے کہ ہم ہر کسی کی بات سنیں گے اور اس پر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ میں بالکل ایسا ہی کر رہا ہوں۔

جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے سرحد پار سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے مقامی لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا اور ان کی روزی روٹی کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی شیلنگ سے ایل او سی پر دس ہزار سے زائد ڈھانچے تباہ، کئی خاندان بے گھر

سرحدی علاقوں میں جلد زیر زمین بنکرز تعمیر کیے جائیں گے: عمر عبداللہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.