ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کٹرا سے کشمیر ٹرین سروس کے افتتاح کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات - PM MODI TO FLAG OFF TRAIN

کٹرا سے کشمیر ٹرین سروس کے افتتاح کے پیش نظر جموں کشمیر میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔

کٹرا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات
کٹرا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : June 5, 2025 at 8:22 PM IST

2 Min Read
کٹرا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات (ای ٹی وی بھارت)

کٹرا، جموں (محمد اشرف گنائی) : وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں و کشمیر کے دورے کے پیش نظر کٹرا میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 6 جون کو وہ کٹرا سے سرینگر کے درمیان ’’وندے بھارت ایکسپریس‘‘ ٹرین کا افتتاح کریں گے اور چناب پل، جو دنیا کا سب سے بلند ریلوے پل ہے اور انجینئرنگ شاہکار تصور کیا جاتا ہے، کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم مودی کے دورہ جموں کے پیش نظر ادھم پور اور کٹرا ریلوے اسٹیشنوں پر اجافی سیکیورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ جامہ تلاشی اور علاقے میں گشت کو تیز کر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔ جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں خاص کر سرینگر جموں قومی شاہراہ پر بھی سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ گاڑیوں، راہگیروں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔

کٹرا میں ٹرین کے افتتاح کے علاوہ پی ایم مودی جموں و کشمیر کے لیے 46,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، جن میں سڑکیں، ریل منصوبے، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے پروجیکٹس شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ تمام منصوبے مرکزی حکومت کی ’’وِکسِت بھارت، وِکسِت جموں و کشمیر‘‘ مہم کا حصہ ہیں۔

ادھر، ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کٹرا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی جموں ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 5 اور 6 کے کام مکمل ہونے کے ساتھ ہی ممکنہ طور پر ستمبر 2025 سے جموں اور سرینگر کے درمیان براہ راست وندے بھارت ٹرین سروس شروع کر دی جائے گی۔ فی الوقت کشمیر سے جموں یا دہلی وغیرہ کے لیے براہ راست یعنی ڈائریکٹ ٹرین سروس دستیاب نہیں، کشمیر آنے یا جانے کے لیے مسافروں کو کٹرا ریلے اسٹیشن پر رک کر دوسری ٹرین میں سوار ہونا پڑے گا۔

اشونی نے مزید کہا کہ ’’یہ منصوبہ ریاست کے عوام کو بہتر سفری سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:

پی ایم مودی کے دورے سے قبل سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.