پلوامہ : جموں کشمیر کے پلوامہ میں پی ڈی پی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ضلع صدر پلوامہ جی ایم شاہوری کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں مقامی پی ڈی پی کارکنان نے شرکت کی۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج پی ڈی پی کی جانب سے کارکنان کی ایک میٹنگ منعقد ہوئے جس میں پارٹی سے وابستہ کارکنان نے اچھی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کو زمینی سطح پر مظبوط کرنے اور پارٹی کے منشور کو عوام تک پہنچانے کے لئے کارکنان پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر ضلع صدر نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوام مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کریں تاکہ عوام کو راحت ملے سکے۔ ضلع صدر پلوامہ جی ایم شاہوری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کے لیے جاب پالیسی بنائی تاکہ جو بے روزگار نوجوانوں ہے ان کو روزگار ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سرکار کی جانب سے جو بجٹ پیش کیا جائے گا اس میں عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھ گیا ہوگا۔ جی ایم شاہوری نے نیشنل کانفرنس حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ بیروزگار نوجوانوں کےلئے حکومت کی جانب سے کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔