ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی نے کشمیر میں سیاسی متبادل فراہم کیا، محبوبہ مفتی - JK Assembly Election 2024

انجینئر رشید کی رہائی پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی انجینئر رشید کی رہائی کا خیر مقدم کرتی ہے لیکن، بہتر ہوتا اگر ان کو پارلیمنٹ سیشن کے دوران رہا کیا گیا ہوتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر قیدیوں کو بھی رہا کیا جانا چاہیے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2024, 8:03 PM IST

پی ڈی پی نے کشمیر میں سیاسی متبادل فراہم کیا، محبوبہ مفتی
پی ڈی پی نے کشمیر میں سیاسی متبادل فراہم کیا، محبوبہ مفتی (Image Source: ETV Bharat)

ترال: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کو ترال میں بڑے چناوی جلسے سے خطاب کیا۔ جس دوران انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی ہی واحد ایسی جماعت ہے جو کشمیر کی مجموعی ترقی کر سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترال نامساعد حالات میں سب سے زیادہ متاثر رہا ہے لیکن اگر وہ اقتدار میں آتی ہیں وہ ترال میں ترقی کو رفتار دیں گی۔

پی ڈی پی نے کشمیر میں سیاسی متبادل فراہم کیا، محبوبہ مفتی (Video: ETV BHarat)

محبوبہ نے نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی نے عوامی ووٹ کا استحصال کیا ہے لیکن اس کے برعکس پی ڈی پی نے ہمیشہ کشمیر ی عوام کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔ اور ان کے حقوق کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے دور اقتدار میں ہی پاکستان کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہوا جبکہ گیلانی جیسے مزاحمتی لیڈران کو رہا کیا گیا ۔ حریت کے لیے بات چیت کے لیے بھی کوشش کی گئی لیکن بدقسمتی سے اس وقت حریت نے دروازے بند رکھے ۔ محبوب مفتی نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی پارٹی برسراقتدار آتی ہے تو ڈیلی ویجر کو مستقل کرنے، روزگار پیکیج فراہم کرنے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ترجیی اقدامات کرے گی ۔

انجینئر رشید کی رہائی پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی انجینئر رشید کی رہائی کا خیر مقدم کرتی ہے لیکن، بہتر ہوتا اگر ان کو پارلیمنٹ سیشن کے دوران رہا کیا گیا ہوتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر قیدیوں کو بھی رہا کیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر امیدوار رفیق احمد نایک، نایب صدر پلوامہ لطیف احمد بٹ، زوال صدر قطب الدین شاہ،فاروق ریشی اور ایڈوکیٹ ضیاء الرحمن بھی موجود تھے ۔ تاہم دو بار ممبر اسمبلی رہ چکے مشتاق شاہ نظر نہیں آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.