ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں ایل او سی کے قریب پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ، بی ایس ایف اہلکار زخمی - Pak Violates Ceasefire Near LoC

حکام نے بتایا کہ ایک بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا اہلکار اس وقت زخمی ہوا جب پاکستانی فوجیوں نے بدھ کو جموں کے سرحدی علاقہ پر جنگ ​​بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2024, 8:46 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

جموں : جموں و کشمیر کے سرحدی علاقہ اکھنور میں پاکستان کی جانب ایک بار پھر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ جموں کے علاقہ اکھنور میں سرحد پر پاکستانی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا اہلکار زخمی ہوگیا۔ پاکستانی فوجیوں نے بدھ کو سرحد پر ایک مرتبہ پھر جنگ ​​بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف کے دستوں نے بھی جوابی کارروائی کی لیکن پاکستان کی طرف ہونے والی ہلاکتوں کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ بارڈر سیکوریٹی فورس کے ترجمان نے کہاکہ ’آدھی رات کے بعد تقریباً 2.35 بجے، اکھنور علاقے میں سرحد پار سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا بی ایس ایف نے بھرپور جواب دیا۔ اس دوران پاکستانی فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوا‘۔ انہوں نے کہا کہ فوجی دستے ہائی الرٹ پر ہیں اور بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر سخت نگرانی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انجینئر رشید رہا ہوگئے، پانچ سال بعد ملی عارضی رہائی - MP Engineer Rashid Bail

واضح رہے کہ فوج نے پیر کو راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ دراندازی کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دو پاکستانی عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ اس واقعہ کے بعد پوری ایل او سی پر چوکسی بڑھادی گئی ہے۔ عسکریت پسندوں کے قبضہ سے دو AK-47 رائفلیں، M-4 کاربائن بمع نائٹ ویژن، پستول، آٹھ دستی بم اور دیگر جنگی مواد برآمد ہوا ہے۔ جیسے جیسے جموں و کشمیر میں انتخابات قریب آرہے ہیں، پاکستان سے دراندازی کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں ڈوڈہ، کشتواڑ اور رامبن کی 8 نشستوں اور جنوبی کشمیر میں اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور شوپیاں کی 16 سیٹوں پر 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.