کولگام: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے آج جنوبی کشمیر کے اضلاع کولگام، شوپیاں اور پلوامہ میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے صبح سویرے ان اضلاع کے کئی علاقوں میں اچانک چھاپے مارے جن میں شمالی کشمیر کا سوپور بارہمولہ بھی شامل ہے۔ سوپورس بادامی باغ علاقے میں تلاشی لی گئی۔
ان کارروائیوں کا مقصد تاحال سامنے نہیں آیا ہے، اور نہ ہی کسی سرکاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ چھاپے کن وجوہات کے تحت مارے جا رہے ہیں۔ تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خطے میں دہشت گردی سے متعلق مشتبہ سرگرمیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں یہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شوپیاں میں جن گھروں پر چھاپے مارے گئے، ان کی شناخت بلال احمد ڈار ساکن ریبن شوپیان، جہانگیر احمد بٹ ساکن نلڈور شوپیان اور بلال احمد بٹ ساکن چکورہ شوپیان دوسری جانب ضلع کولگام کے علاقوں منزگام، دیوسر، سونی بُگ اور بگام میں بھی این آئی اے کی ٹیموں نے تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ امن و قانون کی صورت حال برقرار رکھی جا سکے۔
مزید پڑھیں:فوج جموں و کشمیر میں 100 گرام رکشا گارڈز کو خصوصی تربیت دے رہی ہے
چھاپے مار کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ ان چھاپوں کا مقصد اور دیگر جانکاری کے حوالے سے کوئی بھی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔