سرینگر (پرویز الدین): پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے وقف کو مسلمانوں کے ایمان کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کے 24 کروڑ مسلمانوں کے حقوق، عقائد اور وقار پر بلواسطہ حملہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے منگل کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔
The Waqf issue transcends matters of faith. It is a direct assault on the rights, beliefs, and dignity of 24 crore Muslims in India. As the only Muslim-majority region Jammu & Kashmir must rise to the occasion and defend the rights of its people .
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 8, 2025
In light of this PDP has… pic.twitter.com/Qjb3ETiHwb
انہوں نے کہا کہ ’میں وزیر اعلی، قانون ساز اسلمبی اور جموں و کشمیر حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سیاسی عزم کا ظاہرہ کریں اور اپنے عوام کے حقوق پر کسی بھی طرح کے تجاوزات کے خلاف ثابت قدم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ واحد مسلم اکثریتی خطہ ہونے کے ناطے جموں و کشمیر کو آواز بلند کرنی چائیے اور اپنے لوگوں کے حقوق کا دفاع کرنا چائیے‘۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوستان ’میانمار‘ کی راہ پر گامزن: محبوبہ مفتی کا وقف بل پر رد عمل - MEHBOOBA MUFTI ON WAQF BILL
جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلی نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’اس اہم معاملہ کے حل کےلئے پی ڈی پی نے ایک تازہ قرار داد پیش کی ہے۔ حکومت کو چائیے کہ وہ اس قرار داد کو سنجیدگی سے لے تاکہ یہ بات یقینی بن سکے کہ لوگوں کی بات کو سنا جائیے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی، قانون ساز اسمبلی کے اور حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں اور اپنے عوام کے حقوق پر کسی بھی طرح کے تجاوزات کے خلاف ثابت قدم رہیں۔