پلوامہ:ضلع پلوامہ کے مورن علاقے میں 51 سال کے طویل وقفے کے بعد پنڈت برادری کے مذہبی تہوار (ہون) کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔تہوار کے اختتام پر مورن کے مسلم برادری کی جانب سےنیشنل کانفرنس کے ضلع صدر غلام محید الدین میر کی قیادت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلمان کے ساتھ ساتھ پنڈتوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
پنڈت برادری نے 35 سال کے وقفے کے بعد ضلع پلوامہ کے مورن علاقے میں اپنے مذہبی مقام میں تہوار (ہون) ادا کرنے کے لئے واپس آئی تو مسلم برادری نےایک تقریب کا اہتمام کیا۔مسلم کمیونٹی نے 35 سال کے وقفے کے بعد پنڈت برادری کو ان کے مقامات پر واپس آنے پر خوش آمدید کہا ۔
اس سلسلے میں پیارے لال پنڈتا نے کہا کہ مقامی مسلم برادری نے ضلع پلوامہ کے مورن علاقے میں مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے وادی واپس آنے والے پنڈت برادری کا شاندار استقبال کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے لوگ پنڈت برادری کو دوبارہ وادی میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم بھی آنے والے وقت کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن حکومت کو ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے پالیسی مرتب کرنی چاہیے جس میں مختلف مذاہب ایک ہی برادری میں رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں کشمیری پنڈتوں نے کیا ہون کا اہتمام -
نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر غلام محیدالدین نے کہا کہ وہ مقامی مسلم کمیونٹی کے ساتھ مل کر ایک روڈ میپ بنانے پر کام کریں گے تاکہ 90 کی دہائی میں وادی سے ہجرت کرنے والے پنڈت برادری کو واپس لایا جا سکے کیونکہ ہماری پنڈت برادری کے بغیر کشمیریت نامکمل ہے۔