ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام کے بیروہ سے این سی امیداوار شفیع احمد وانی نے اپنے حلقے کا دورہ کیا - Biroh constituency

نیشنل کانفرنس کی بیروہ اسمبلی حلقہ سے نامزد امیدوار ڈاکٹر شفیع احمد وانی کی انتخابی مہم کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2024, 3:09 PM IST

بڈگام کے بیروہ سے این سی امیداوار شفیع احمد وانی نے اپنے حلقے کا دورہ کیا
بڈگام کے بیروہ سے این سی امیداوار شفیع احمد وانی نے اپنے حلقے کا دورہ کیا (ETV BHARAT)

جموں کشمیر: جموں کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں تمام حلقہ انتخابات سے امیدواروں نے اپنے نامزدگی کاغذات جمع کرئے اور چھان بین کے بعد متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی رد کر دی گئی۔ جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو منظوری مل گئی ہے ان کو چناؤ نشان بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد تمام امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کو تیز کیا ہے۔

اسمبلی انتخابات کی تاریخ 25-ستمبر جوں جوں نزدیک آرہی ہے تمام سیاسی پارٹیوں کے نامزد امیدواروں سمیت آزاد امیدواروں نے بھی اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹروں کو اپنی جانب متوجہ کیا جاسکے۔

اسی سلسلے میں آج نیشنل کانفرنس کے بیروہ انتخابی حلقہ سے نامزد امیدوار ڈاکٹر شفیع احمد وانی نے مختلف گاؤں کا دورہ کیا۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس کے کارکنان سے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنے کی تلقین کی اور بتایا کہ اس بار صرف این سی کی ہر طرف لہر چل پڑی ہے لہذا ہمیں بھی اسی سمت میں اپنا اعتماد رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے وقت جن لوگوں نے رونے دھونے کا جو ایک پروپیگنڈا کیا تھا اور معصوم لوگوں کا ووٹ چھین لیا، لیکن اس انتخاب میں ایسا بلکل بھی نہیں ہوگا، بیروہ کی غیور عوام سوچ سمجھ والی ہے وہ سب کچھ جانتے ہیں کہ کشمیر میں کون سی ایجنسیاں کام کر رہی ہے اور لوگوں کو کس طرح دھوکہ دے کر اندھیرے میں رکھا جاتا ہے۔

وانی کا کہنا ہے کہ بیروہ حلقے میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو آئے دن پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں اور کھبی محبوبہ مفتی کے گن گاتے اور کھبی رشید انجینئر کے۔ انہوں نے گورنر کو دو دو بار بیروہ لانے کے باوجود بھی کوئی کام ان سے نہ ہوسکا بلکہ اپنا عہدہ چھوڑے بغیر انتخابات لڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے پانچ امیدواروں کی چوتھی لسٹ جاری کی - Assembly Election 2024

واضع رہے کہ تمام امیدواروں کو کسی بھی طرح کی انتخابی مہم کو انجام دینے کے لیے پہلے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کو عرضی دینی پڑتی ہیں اور وہاں سے اجازت ملنے کے بعد انہیں ایم سی سی کے ضابطہ اخلاق پر کاربند رہتے ہوئے اپنی مہم چلانی ہوتی ہے، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.