راجپورہ : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج نیشنل کانگریس کی جانب سے ایک پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایل اے راجپوہ غلام محی الدین میر، ضلع صدر پلوامہ محمد خلیل بند، ڈی ڈی سی ممبر جاوید احمد کے علاوہ کارکنان کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر کئی لیڈران نے کارکنان سے خطاب کیا اور کہا کہ نیشنل کانفرنس، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کام کررہی ہیں۔ جبکہ کئی وعدوں کو پورا کیا گیا اور دیگر پر کام جاری ہے۔ انہوں نے وقف ترمیمی بل پر بات کی گئی اور نیشنل کانفرنس کی جانب سے اس کی ہر پلیٹ فارم پر مخالفت کی جائے گی۔
اس موقع پر کارکنان نے اپنے درپیش مسائل کو اجاگر کیا جس کے جواب میں ایم ایل اے نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے سبھی مسائل کو حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایم ایل اے راجپورہ غلام محی الدین میر نے افسران کے تبادلوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایل جی کو اپنے حدود میں رہنا چاہئے۔ منتخب حکومت کے کام میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ایل اے راجپورہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر تنقید کی - GHULAM MUHIDUDDIN MIR
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس وقف ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے کانگریس کے اقدام کی حمایت کرے گی۔