ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبدللہ اور کرن رجیجو کی ملاقات پر نیشنل کانفرنس کی وضاحت - OMAR RIJIJU MEET TRIGGERS STORM

مرکزی وزیر کرن رجیجو اور جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی ملاقات پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

عمر عبدللہ اور کرن رجیجو کی ملاقات پر نیشنل کانفرنس کی وضاحت
عمر عبدللہ اور کرن رجیجو کی ملاقات پر نیشنل کانفرنس کی وضاحت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 8, 2025 at 4:12 PM IST

2 Min Read

سرینگر (پرویز الدین) : نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کو کسی فرد سے نہیں بلکہ بی جے پی کی پالیسیوں سے اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز باغ گل لالہ میں مرکزی وزیر کرن رجیجو اور عمر عبدللہ کے درمیان ملاقات اتفاق سے ہوئی وہ کوئی طے شدہ پروگرام نہیں تھا۔

عمر عبدللہ اور کرن تجیجو کے مابین سرینگر کے باغ گل لالہ کی سیر کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں تنویر صادق نے کہا کہ یہ پی ڈی پی اور سجاد لون بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کے پاس کوئی ایشو ہی نہیں لہذا اب ایسی غیر متعلق باتیں کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمر عبداللہ اپنے والد ڈاکٹر فاروق عبدللہ کے ساتھ باغ گل لالہ میں تھے۔ اس دوران وہاں مرکزی وزیر کرن رجیجو بھی پہنچ گئے اور دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات کوئی طے شدہ پروگرام نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وقف ایکٹ تنازعہ کے بیچ عمر عبداللہ کی کرن رجیجو سے ملاقات پر اپوزیشن برہم - OMAR ABDULLAH KIREN RIJIJU

رکن اسمبلی تنویر صادق نے کہا کہ ہم کسی فرد کے خلاف نہیں ہے بلکہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف ہے۔ ہم نے آج اسمبلی میں تحریک پیش کی۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی میں زرعی قوانیں، جی ایس ٹی، این آر سی، دفعہ 370 پر بات ہو۔ ہم۔چاہتے ہیں کہ اسپیکر وقف ترمیمی بل پر بات کرنے اجازت دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.