ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رکن پارلیمان میاں الطاف جموں و کشمیر حج کمیٹی کے رکن مقرر - JK HAJ COMMITTEE

جموں و کشمیر حکومت نے رکن پارلیمان میاں الطاف احمد کو ریاستی حج کمیٹی کا رکن ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

رکن پارلیمان میاں الطاف جموں و کشمیر حج کمیٹی کے رکن مقرر
رکن پارلیمان میاں الطاف جموں و کشمیر حج کمیٹی کے رکن مقرر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 12, 2025 at 8:46 AM IST

2 Min Read

سرینگر (پرویز الدین) : حکومت نے اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ کے رکن پارلیمان میاں الطاف احمد کو جموں وکشمیر حج کمیٹی کا ممبر مقرر کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ مال کے سکریٹری کمار راجیو رنجن کی جانب سے جاری کئ گئی نوٹفیکیشن کے مطابق کمیٹی ایکٹ 2002 کی دفعہ 17(1) اور 18(1) کے علاوہ کمیٹی رولز 2002 کے رول 20 کے تحت حاصل اختیارات کا استمعال کرتے ہوئے جموں وکشمیر حکومت حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

مذکورہ ممبر کی مدت 20 جولائی 2022 کو تعینات کئے گئے حج ممبران کی مدت کے ساتھ ختم ہوگی۔ ادھرحج 2025 کے لیے جموں وکشمیر سے صرف 3602 حجاج کرام سفر محممود پر جارہے ہیں ۔جبکہ 711 درخواستوں کو رد کیا گیا ۔اعدادو شمار کے مطابق حج درخواستوں میں کمی کے باعث امسال کُل 4313 حج درخواستیں جموں کشمیر اور لداخ یوٹیز سےحج کمیٹی آف انڈیا کو موصول ہوئی تھی۔جس میں 711 ایسی امیدوروں کی درخواستیں رد کر دی گئیں جو کہ پہلی قسط بھرنے سے قاصر رہیں۔ ایسے میں اب جموں وکشمیر کے حجاج کرام کی مجموعی تعداد 3602 رہ گئی ہیں۔ جن میں 55 فیصد فرد جبکہ 45 خواتین عازم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2025: جموں و کشمیر سے صرف 3602 عازمین جائیں گے سفر محمود پر، 711 افراد پہلی قسط جمع نہیں کرپائے - HAJ 2025

حج 2024 کے مقابلے میں رواں برس 2025 میں حج درخواستیں کم موصول ہوئیں ۔گزشتہ برس جموں وکشمیر سے 8200 درخواستیں حج کمیٹی کو انڈیا کو موصول ہوئی تھیں لیکن اس مرتبہ یہ تعداد صرف 4313 تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.