ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: دارالعلوم شاہ ہمدان میں بھیانک آگ، ایک طالب علم جاں بحق، چھ زخمی - TRAL ISLAMIC SEMINARY FIRE

کشمیر کے ترال میں مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم شاہ ہمدان بھیانک آگ لگنے سے پوری عمارت خاکستر ہو گئی۔

ترال: دارالعلوم شاہ ہمدان میں بھیانک آگ
ترال: دارالعلوم شاہ ہمدان میں بھیانک آگ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 6, 2025 at 6:57 AM IST

Updated : April 6, 2025 at 7:03 AM IST

3 Min Read

ترال: جموں و کشمیر کے ترال میں دوران شب مہشور دینی درسگاہ دارالعلوم شاہ ہمدان میں بھیانک آگ لگنے سے جہاں پوری عمارت خاکستر ہوگئی، وہیں اس آگ میں مدرسے میں زیر تعلیم ایک طالب علم جاں بحق جب کہ چھ دیگر طلبہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترال بالا میں قائم مشہور دینی درسگاہ میں یہ آگ دوران شب تقریباً ساڈھے گیارہ بجے نمودار ہوئی اور آنا فانا پوری عمارت میں پھیل گئی۔ تاہم بعد میں فائر اینڈ ایمرجنسی کے ملازمین اور مقامی رضاکاروں کی کوششوں سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ اس علاقے میں کافی گنجان آبادی ہے جس سے آگ کے پھیلے کا خدشہ تھا۔

مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم شاہ ہمدان میں بھیانک آگ (ETV Bharat)

دار العلوم شاہ ہمدان لگی آگ اتنی بھیانک تھی کہ مختصر وقت میں آگ نے پوری بلڈنگ کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا جس دوران کار مولہ ترال سے تعلق رکھنے والے دس سالہ یاسر احمد گیگی ولد بشیر احمد کی موت ہو گئی جب کہ چھ دیگر طالب علم زخمی ہوگئے۔

اس سانحے پر پورے علاقے میں قیامت صغری کا منظر تھا، پورے خطے میں سوگ کی لہر پھیل گئی۔ پولیس اسٹیشن ترال نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیات شروع کر دی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ آگ تقریباً رات کے گیارہ بجے نمودار ہوئی جس کے بعد خانقاہ فیض پناہ ترال میں اعلان کیا گیا کہ مدرسے میں آگ لگی ہوئی ہے۔ تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ فائر سروسز کو بھی آگ پر قابو پانے کے لیے کافی مشقت کرنی پڑی۔ اس دلخراش واقعے میں دارلعلوم میں لاکھوں روپے مالیت کی لائبری، قرآن پاک کے نسخے اور کمپیوٹر بھی آگ کی نذر ہوگئے۔ اس دوران اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے تحصیلدار ترال اور پولیس افسران کے ہمراہ علیٰ الصبح مدرسے کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا۔

انھوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ کی اس واردات میں معصوم طالب علم کی موت دردناک ہے اور وہ اس پر رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے متعلق انکوائری کے احکامات صادر کر دیے گئے ہیں اور حقائق کو جلد ہی سامنے لایا جائے گا۔

فوت شدہ طالب علم کی شناخت یاسر احمد گیگی ساکن کار مولہ کے بطور کی گئی ہے جب کہ زخمیوں کی شناخت ماجد احمد ساکن گلشن پورہ، اشفاق احمد، محمد الطاف ساکنان زراڈی ہارڈ، عرفان احمد ساکن بٹہ گنڈ، جاوید احمد ساکن گلشن پورہ اور نصیر احمد ساکن دودھ مرگ ترال کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

جنوبی کشمیر میں ہولناک آتشزدگی، درجن سے زائد مکانات خاکستر

ترال: دارلعلوم شاہ ہمدان کی پانچویں سالانہ کانفرنس

Last Updated : April 6, 2025 at 7:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.