ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میله کھیر بھوانی میں شردھالوؤں کی بھاری شرکت نیک شگون: منوج سنها - KHEER BHAWANI MELA

وسطی کشمیر کے گاندربل کے ساتھ ساتھ کپوارہ اور اننت ناگ میں بھی کشمیری پنڈتوں نے کھیر بھوانی کا تہوار منایا۔

منوج سنہا نے بھی کی کھیر بھوانی میلے میں شرکت
منوج سنہا نے بھی کی کھیر بھوانی میلے میں شرکت (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : June 3, 2025 at 7:35 PM IST

2 Min Read
تولہ مولہ گاندربل میں منایا گیا کھیر بھوانی میلہ (ای ٹی وی بھارت)

گاندربل: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں کھیر بھوانی میلے میں ’’شردھالوؤں کی بھاری شرکت‘‘ کو ’’نیک شگون‘‘ قرار دیتے ہوئے امرناتھ یاترا کا ارادہ رکھنے والے یاتریوں سے بے خوف ہوکر کشمیر آنے کی دعوت دی۔ کشمیری پنڈت تولہ مولہ گاندربل میں واقع کھیر بھوانی مندر میں صدیوں سے میلے کا انعقاد کرتے آ رہے ہیں جو کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے بعد بھی جاری ہے۔

منگل کو جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کھیر بھوانی مندر، تولہ مولہ حاضری دیکر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا: ’’کھیر بھوانی میلے میں شردھالو اچھی تعداد میں آئے ہیں، جو ایک اچھا سنکیت ہے۔‘‘ انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’22اپریل کے بعد دو ماہ میں پہلی مرتبہ کشمیر میں اتنی بھیڑ جمع ہوئی ہے۔‘‘

امرناتھ یاترا کی تیاریوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ایل جی سنہا نے کہا: ’’امر ناتھ جی یاترا کے لئے بھی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ میں ملک بھر کے یاتریوں سے، جو امرناتھ آنے کا ارادہ رکھتے ہیں، سے آگرہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ بے خوف ہو کر آئیں، وہ یہاں پوری طرح سے محفوظ ہیں۔‘‘

ایل جی سنہا کے علاوہ جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی۔ اس کے علاوہ کئی دیگر اور سرکردہ سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کھیر بھوانی میلے میں شرکت کی۔ تولہ مولہ گاندربل کے علاوہ سرحدی ضلع کپوارہ اور جنوبی کشمیر کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بھی ماتا کھیر بھوانی کے جنم دن پر آج کشمیری پنڈتوں نے خصوصی ہون اور پوجا پاٹ کا اہتمام کیا۔

ا
منوج سنہا نے بھی کی کھیر بھوانی میلے میں شرکت (ای ٹی وی بھارت)

یہ بھی پڑھیں:

  1. گاندربل میں میلہ کھیر بھوانی جوش و خروش سے منایا گیا
  2. ہم کشمیر واپس لوٹنا چاہتے ہیں: کشمیری پنڈت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.