ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جموں و کشمیر میں انتظامی سطح پر سرجری، کئی آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو ایک اہم بیوروکریٹک ردوبدل میں کئی سینئر IAS افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کئے۔

Published : July 13, 2025 at 6:53 AM IST
سری نگر (محمد ذوالقرنین زلفی): لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتہ کو ایک اہم بیوروکریٹک ردوبدل میں کئی سینئر آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کئے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم کے مطابق ڈاکٹر آشیش چندر ورما، آئی اے ایس (AGMUT: 1994) جو تقرری کے منتظر ہیں، کو محکمہ سیاحت کا فینانس کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری) مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ورما اگلے احکامات تک پلاننگ، ڈیولپمنٹ اور مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایڈمنسٹریٹو سکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
اس کے علاوہ، انیل کمار سنگھ، آئی اے ایس (AGMUT: 1995)، جو اس وقت محکمہ سماجی بہبود کے پرنسپل سکریٹری ہیں اور کان کنی کے محکمے کا اضافی چارج سنبھال رہے ہیں، کو محکمہ تعمیرات عامہ (سڑکوں اور عمارتوں) کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے پاس مائننگ ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج بھی ہوگا۔
دریں اثنا، یاشا مدگل، آئی اے ایس (AGMUT: 2007) کو محکمہ سیاحت سے منتقل کر کے کمشنر/سکریٹری، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح، سرمد حفیظ، آئی اے ایس (AGMUT: 2009)، جو کمشنر/سکریٹری، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اب اسی حیثیت سے محکمہ سماجی بہبود کے سربراہ ہوں گے۔
بھوپندر کمار، آئی اے ایس (AGMUT:2011)، سکریٹری، محکمہ تعمیرات عامہ (R&B) اور کئی اضافی چارجز کے حامل جن میں ڈائرکٹر آف سینسس آپریشنز/ڈائریکٹر برائے سٹیزن رجسٹریشن برائے یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر اور لداخ، ریزیڈنٹ کمشنر، نئی دہلی اور ایڈمنسٹریٹو سکریٹری، ہاسپیٹلٹی اینڈ پروٹوکول حکومت، نئی دہلی کے کمشنر جموں و کشمیر کے طور پر اب مقرر کیے گئے ہیں۔ وہ دیگر اضافی ذمہ داریاں سنبھالتے رہیں گے۔
اس کے علاوہ، اننت دویدی، آئی اے ایس (AGMUT: 2021)، ریاستی صحت ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کے مشن ڈائریکٹر کو محکمہ محصولات میں ایڈیشنل سیکرٹری کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

