ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر: لاپتہ مزدور کی تلاش جاری، اب تک دو لاشیں برآمد - NOMAD MISSING

کولگام کے ویشو نالہ میں لاپتہ خانہ بدوش مزدور کی تلاش کے لیے این ڈی آر ایف بھی آپریشن میں شامل، ریسکیو کارروائیاں تیز۔

کولگام میں لاپتہ خانہ بدوش مزدور کی تلاش، آپریشن میں مزید شدت
کولگام میں لاپتہ خانہ بدوش مزدور کی تلاش، آپریشن میں مزید تیزی (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : March 19, 2025 at 2:08 PM IST

2 Min Read
کولگام میں لاپتہ خانہ بدوش مزدور کی تلاش، آپریشن میں مزید شدت (ویڈیو ای ٹی وی بھارت)

کولگام (فیاض لولو) : جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں لاپتہ ہوئے تیسرے خانہ بدوش مزدور کی تلاش کے لیے نالہ ویشو میں ریسکیو آپریشن میں مزید تیزی اور سرعت لائی گئی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) کے ساتھ اب نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF) کو بھی تلاش مہم میں شامل کر لیا گیا ہے تاکہ لاپتہ ہوئے تیسرے مزدور (کی لاش) کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ تین خانہ بدوش مزدور 13 فروری کو جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے سے لاپتہ ہو گئے تھے، جن میں سے دو کی لاشیں پہلے ہی کولگام کے ویشو نالہ سے برآمد کی جا چکی ہیں۔ حکام کے مطابق، لاشوں کو ضروری طبی و قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔ مزدوروں کی ہلاکت پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا، جبکہ جموں و کشمیر اسمبلی میں بھی اس معاملے کو کئی اراکین نے اٹھایا۔

پولیس، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی مشترکہ ٹیمیں اب بھی ویشو نالہ میں تیسرے مزدور کی تلاش کے لیے مسلسل سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

لاپتہ ہونے والے مزدوروں کی شناخت ریاض احمد بجاڑ (25) اور اس کے بھائی شوکت احمد بجاڑ (18)، ساکنان چندنپنجن، قاضی گنڈ، اور مختار احمد اعوان، ساکنہ چوگام، دیوسر، کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں اشموجی، کولگام میں ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے اپنے اپنے گھروں سے نکلے تھے لیکن واپس نہیں لوٹے، جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔

دریں اثناء، حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس کوئی بھی معلومات ہو تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ تلاش مہم میں مزید مدد مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. کشمیر میں مظاہرین پر پولیس لاٹھی چارج، اسمبلی میں ہنگامہ، کارروائی کا مطالبہ
  2. دو نوجوانوں کی لاشیں ملنے کے بعد گامدوڑہ کپرن میں ایس ٹی کمیونٹی کا پرامن احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.