ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بھاری تعداد میں پُرامن ووٹ ڈال کر کشمیری عوام نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے: منوج سنہا - JK Assembly Polls 2024

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے تین مراحل پورے ہوچکے ہیں۔ 8 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ اور تینوں مراحل میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ جبکہ انتخابات کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور انتہائی پرامن طریقہ سے ووٹنگ ہوئی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2024, 5:26 PM IST

Updated : Oct 2, 2024, 10:55 PM IST

Jammu and Kashmir Lieutenant Governor Manoj Sinha
Jammu and Kashmir Lieutenant Governor Manoj Sinha (Etv bharat)

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا پرامن اختتام "تاریخ کا ایک نیا باب" ہے جسے لوگوں نے اپنے جمہوری طریقوں سے لکھا ہے۔

سنہا نے سری نگر میں راج بھون میں گاندھی جینتی کی تقریب کے موقع پر کہا ہے کہ "لوگوں نے جمہوریت میں اپنا اعتماد ظاہر کیا۔ جموں اور کشمیر میں پرامن، منصفانہ اور شفاف انتخابات کی دنیا میں بات ہو رہی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ اس سال مئی میں لوگوں نے پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹ ڈالے اور اسمبلی انتخابات میں جموں و کشمیر بھر میں جمہوریت کا تہوار منایا گیا۔

منوج سنہا نے کہا کہ "آئین کے مطابق 1.40 لاکھ لوگوں کو جمہوری حق دیا گیا اور لوگوں نے انتخابات کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا۔ لوگوں نے جمہوریت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ پچھلے پانچ سالوں میں، نچلی سطح پر جمہوریت کو بااختیار بنایا گیا، انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے۔ اس حقیقت کے گواہ ہیں کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے تاریخ کا ایک نیا باب لکھ دیا ہے‘‘۔

اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کی بڑی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے سنہا نے کہا کہ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ نوجوان اب جمہوریت کا حصہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ "لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں، آزاد امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جموں اور کشمیر میں نوجوان جمہوریت میں حصہ لے رہے ہیں۔"

جموں وکشمیر میں تقریبا ایک دہائی کے بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے جو تین مرحلوں میں ہوئے ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے تین مرحلوں میں 63.45 فیصد ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالا۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Oct 2, 2024, 10:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.