ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اے ٹی ایم پر جال: بزرگ نے مانگی نوجوان سے مدد، نوجوان نے کیا اکاؤنٹ صاف - ATM FRAUD CAUSE

اے ٹی ایم فراڈ کا معاملہ حل کرتے ہوئے پولیس نے دو جعلسازوں کو دھر دبوچا اور چوری شدہ نقدی بھی ضبط کر لی۔

اننت ناگ میں اے ٹیم فراڈ معاملہ حل، دو افراد گرفتار
اننت ناگ میں اے ٹیم فراڈ معاملہ حل، دو افراد گرفتار (Photo Courtesy: JK Police)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : April 10, 2025 at 12:36 PM IST

2 Min Read

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں کشمیر ناگ پولیس نے اے ٹی ایم فراڈ کیس کو حل کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضہ سے نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اننت ناگ پولیس کے مطابق انہیں 21 مارچ 2025 کو چھترگل علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد باقر میر ولد مرحوم احمد میر جو پیشہ سے ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہے، نے ای میل کے ذریعے ایک شکایت درج کی کہ 15 مارچ 2025 کو دھوکہ سے بذریعے اے ٹی ایم اُن کے اکاؤنٹ سے رقم نکالی گئی ہے۔

شکایت کنندہ کے مطابق وہ نقد رقم نکالنے کے لیے چھترگل میں موجود اے ٹی ایم میں گئے تھے۔ تکنیکی مسئلہ کا سامنا کرنے کی وجہ سے انہوں نے اے ٹی ایم بوتھ کے اندر موجود ایک نوجوان سے رقم نکالنے کے لئے مدد طلب کی۔ لیکن اُس نوجوان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اے ٹی ایم کارڈ کا تبادلہ کیا اور اس کے بعد تبدیل شدہ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے محمد باقر کے اکاؤنٹ سے کافی رقم نکال لی۔

معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے، ایف آئی آر نمبر 10/2025 U/S 303(2)، 318(4) BNS کے تحت پولیس اسٹیشن اُترسو، اننت ناگ میں معاملہ درج کیا گیا، اور فوری طور پر تحقیقات شروع کی گئی۔

اننت ناگ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران دو ملزمین کی شناخت کی گئی اور انہیں کولگام ضلع سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت، ظہور احمد ایتو ولد عبد الحامد ایتو ساکنہ سنیگام، کولگام اور مزمل احمد ایتو ولد مشتاق احمد ایتو ساکنہ سنیگام کولگام کے طور پر کی گئی۔ مسلسل پوچھ تاچھ پر دونوں ملزمان نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا اور ان کے انکشاف کی بنیاد پر چوری شدہ نقدی برآمد کی گئی۔

اننت ناگ پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اے ٹی ایم کا استعمال کرتے وقت محتاط رہیں اور نامعلوم افراد سے مدد لینے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی کشمیر میں نقب زن اے ٹی ایم توڑنے میں ناکام، فرار

اب اے ٹی ایم (ATM) سے پیسے نکالنا، بیلنس چیک کرنا پڑے گا مہنگا، جانئے یکم مئی والا منصوبہ

جموں، اے ٹی ایم رقم میں ہیرا پھیری کے ملزم کے خلاف چارج شیٹ فائل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.