ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں گیارہویں بین الاقوامی یوگا ڈے کا اہتمام، بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت - 11TH INTERNATIONAL YOGA DAY

جموں کشمیر کی خوبصورت ڈل جھیل کے کنارے گیارہواں بین الااقوامی یوگا ڈے منعقد کیا گیا جس میں وزیر صحت سکینہ ایتو نے شرکت کی

سرینگر میں گیارواں بین الاقوامی یوگا ڈے کا اہتمام کیا گیا بڑی تعداد لوگوں نے شرکت کی
سرینگر میں گیارواں بین الاقوامی یوگا ڈے کا اہتمام کیا گیا بڑی تعداد لوگوں نے شرکت کی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 21, 2025 at 10:32 AM IST

Updated : June 21, 2025 at 4:25 PM IST

4 Min Read
سرینگر میں گیارہویں بین الاقوامی یوگا ڈے کا اہتمام، بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت (ETV B HARAT)

سرینگر( پرویز الدین ):ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی یوگا کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔اس سال کا تھیم 'یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ' ہے۔ گیارہویں یوگا دن کے تعلق سے مرکزی تقریب کا اہتمام دارالحکومت سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں کیا گیا ہے۔

منعقدہ تقریب میں جموں وکشمیر کی وزیر صحت سکینہ ایتو نے شرکت کی وہیں انتظامیہ کے کئی اعلی افسران،کھلاڑیوں اور بڑی تعداد میں اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے کئی ’’آسن‘‘ کی مشق کیں۔ بیٹھ کر اور کھڑے ہوکر ایسے کئی آسن کرائے گئے جو کہ جسم کی مختلف بیماریوں کو دور کرنے کے لیے بے حد مفید مانے جاتے ہیں۔ ماہرین نے یوگا کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکاء کو مختلف آسنوں سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔ ماہرین نے کہا ’’یوگا محض ایک جسمانی سرگرمی نہیں ہےبلکہ ذہنی اور روحانی عمل بھی ہے جس سے جسم کو کافی فائدہ حاصل ہوتا ہے اتنا ہی نہیں یوگا متواتر کرنے سے انسان خود کو ذہنی طور پر بھی پُرسکون محسوس کرتا ہے جو کہ آج کل کی بھاگ دوڑ کی زندگی میں بےحد اہمیت کا حامل ہے۔

یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر شرکاء نے کہا کہ یوگ سے صحت پر پڑھنے والے مثبت اثرات سے اب سبھی لوگ واقف ہورہے ہیں اور اس کو اپنی زندگی میں معمول کا حصہ بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی افادیت کو دیکھ کر یوگ نہ صرف بھارت بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کافی مقبول ہورہا ہے۔ایسے میں ہمیں خود کو مخلتف بیماریوں سے دور رہنے کے لیے روزانہ یوگ کی پریکٹس کرنی چائیے۔ شیوانی کہتی ہیں یوگا کو اسکولوں میں بھی کروایا جانا چاہئے کیونکہ اگر ہم یوگا روزانہ کریں تو ہم کئی ادویات سے بچ سکتے ہیں۔

اس موقعے پر سکینہ ایتو نے کہا کہ یوگا کے اس عالمی دن پر لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو دیکھتے ہوئے یہ عیاں ہوجاتا ہیکہ صحت مند رہنے کے لیے کافی لوگ یوگ کو زندگی میں اپنا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صحت کو تندرست رکھنے کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے اور اگر یوگا کی روزانہ مشق کی جائے تو یہ ہمیں کئی بیماریوں سے دور رکھنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔ یوگا کے مختلف آسن جسمانی تندرستی کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کے لیے بھی کافی فائدہ مند ہے ایسے میں ہم سب کو اپنے زندگی میں چند منٹ
کا وقت نکال کر یو گا کرنا چائیے۔

صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری سید عابد رشید نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس امسال بھی یوگ ڈے پر لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت دیکھنے کو ملی۔گزشتہ برس 2024 میں وزیر اعظم نے اسی ایس کے آئی سی سی میں دسواں یوگا ڈے منایا تھا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت مخلتف محکمہ کے تعاون سے یوگ کو عام لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ آسن یوگا کا ایک حصہ ہے جو جسمانی پوزیشننز پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان پوزیشنز کو جسم کو سیدھ میں لانے، کھینچنے اور مضبوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔آسن میں جسم کی ایک مخصوص پوزیشن پر توجہ مرکوز کرنا اور اسے برقرار رکھنا ہے۔وہیں یہ پوزیشنیں ذہن کو پرسکون کرنے اور ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

گیارویں بین الاقوامی یوگا ڈے کے تعلق سے سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر میں بھی تقریب ہوئی۔وہیں جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں بھی یوگا کا عالمی دن منایا گیا ۔اسی طرح کی تقریبات کا اہتمام سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کرسی یوگا حیرت انگیز ہے؛ اب آفس کی ٹینشن نہیں ہوگی، گردن میں درد نہیں ہوگا، بس اپنے لیے 5 منٹ نکالیں

واضح رہے کہ سال 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلوائی۔وزیر اعظم کی جانب سے سال 2014 میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں عالمی یوم یوگا منانے کی قرار داد پیش کی گئی ۔جس کے بعد 21 جون 2015 کو پہلی بار بین الاقوامی سطح پر یوگا ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ تب سے لے کر ہر سال 21 جون کو انٹرنیشنل یوگا ڈے منایا جاتا ہے۔

Last Updated : June 21, 2025 at 4:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.