ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ: پرچھو فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان، موم بتی اور موبائل کی روشنی میں ہو رہا کروڑوں کا کاروبار

پلوامہ کی پرچھو فروٹ منڈی گذشتہ ایک ماہ سے بجلی سے محروم ہے جس سے کاروباریوں اور کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پلوامہ: پرچھو فروٹ منڈی میں ایک مہینے سے بجلی ندارد
پلوامہ: پرچھو فروٹ منڈی میں ایک مہینے سے بجلی ندارد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : September 14, 2025 at 2:29 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat
پلوامہ: پرچھو فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر خصوصی رپورٹ (ETV Bharat)

پلوامہ (سید عادل مشتاق): میوہ صنعت جو جموں و کشمیر کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی تصور کی جاتی ہے اور سرکار کی جانب سے اس صنعت کو فروغ دینے کے لیے ہر ایک اضلاع میں فروٹ منڈیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ وہی ضلع پلوامہ میں بھی سرکار کی جانب سے دو فروٹ منڈیاں قائم کی گئی ہیں، تاہم ضلع پلوامہ کی پرچھو فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے جس کے باعث تاجروں کے ساتھ ساتھ اس صنعت سے وابستہ افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگرچہ ایک ماہ سے منڈی میں کاروبار شروع ہوگیا ہے لیکن ایک ماہ سے منڈی بجلی سے محروم ہے جب کہ دیگر سہولیات جیسے پانی، صاف صفائی اور دیگر چیزوں کا فقدان اپنی جگہ ہے۔ اس وقت کاروبار عروج پر ہے اور شام کے اوقات میں کسان اپنے میوہ جات منڈی میں لاتے ہیں لیکن بجلی نہ ہونے کے سبب ان کو سخت مشکلات پیش آتی ہیں۔

پلوامہ: پرچھو فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان
پلوامہ: پرچھو فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان (ETV Bharat)

منڈی میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث تاجر اور مزدور رات کے وقت موم بتیوں اور موبائل کی روشنی میں کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی گریڈنگ، پیکنگ اور لوڈنگ کرنے پر مجبور ہیں۔ تاجروں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدگی سے ہارٹیکلچر مارکٹنگ و پلاننگ کو رقم ادا کرتے ہیں، مگر اس کے باوجود بجلی جیسی بنیادی سہولت انہیں میسر نہیں ہے، جس سے ان کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔


منڈی میں کام کرنے والے مزدوروں نے یہ بھی شکایت کی کہ یہاں پانی کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے مشکلات دوچند ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں موجودہ حکومت سے توقع ہے کہ وہ ان مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

پلوامہ: پرچھو فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان
پلوامہ: پرچھو فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان (ETV Bharat)


دریں اثنا، ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے تاجروں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لانے کے لیے وہ بھرپور کوشش کریں گے تاکہ منڈی کے دیرینہ مسائل کا جلد ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔



یہ بات قابل ذکر ہے کہ میوہ سیزن کے دوران ان منڈیوں میں کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے لیکن سرکار اور محمکہ ان کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

پلوامہ فروٹ منڈی کی سڑک انتہائی خستہ، میگڈمائزیشن کا مطالبہ

سوپور ریلوے اسٹیشن پر فروٹ گروورز کے لیے سہولیات دستیاب کرانا ضروری

سوپور فروٹ منڈی کی ترقی کے لیے حکومت پُرعزم: ریاستی وزیر جاوید ڈار