وڈودرا: جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے انجینئرنگ (بی ای) کے دوسرے سال کے طالب علم نے گجرات کے وڈودرا میں واقع مہاراجہ سیاجیراؤ (ایم ایس) یونیورسٹی میں اپنے ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
حکام نے متوفی کی شناخت ابھیشیک شرما کے طور پر کی ہے، جو B.E سیکنڈ ایئر میں تھا۔ طالب علم مہاراجہ سیاجیراؤ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے جمعرات کو انتہائی قدم اٹھایا۔ جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع کا رہنے والا ابھیشیک اس وقت ایم وشواسرائے ہاسٹل کے کمرہ نمبر 88 میں رہتا تھا۔
سیکیورٹی انچارج پروین باروٹ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہ فوراً موقعے پر پہنچے اور شرما کو ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پایا، جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم موقعے پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر دھنیش پٹیل نے کہا کہ انہوں نے فیکلٹی ہیڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بارے میں مکمل جانکاری جمع کریں کہ آیا متوفی کو پڑھائی یا ذاتی زندگی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا تھا۔ طالب علم کی ناگہانی موت سے اہل خانہ صدمے سے دو چار ہیں۔
خودکشی کوئی حل نہیں ہے: اگر آپ خودکشی کے خیالات رکھتے ہیں یا آپ کسی دوست کے بارے میں پریشان ہیں یا آپ کو جذباتی سہارے کی ضرورت ہے، تو کوئی ہے جو آپ کی بات سننے کے لیے ہمیشہ موجود ہے۔ سنیہا فاؤنڈیشن - 04424640050 (24x7) دستیاب ہے یا iCall، ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز ہیلپ لائن - 9152987821 پر کال کریں (پیر سے ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب)۔
مزیدپڑھیں: محبت میں لے لی جان، خود کو بھی کردیا قربان، بھائی کی سالی کو گولی مار دی پھر کرلی خودکشی
دہلی کے بدر پور میں خاتون نے دو بیٹیوں کے ساتھ موت کو گلے لگا لیا، وجہ سامنے آئی