ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے پر امید ہوں: عمر عبداللہ - CM OMAR OPTIMISTIC ON STATEHOOD

سال 2014میں تباہ ہوئے پل کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عوامی ریلی سے خطاب کیا۔

ا
عمر عبداللہ نے کیا رہمو، پلوامہ میں نو تعمیر پل کا افتتاح (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : April 15, 2025 at 8:00 PM IST

Updated : April 15, 2025 at 11:21 PM IST

2 Min Read
ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے پر امید ہوں: عمر عبداللہ (ویڈیو: ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (سید عادل مشتاق) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رہمو علاقے میں نالہ رومشی پر تعمیر کیے گئے روما ریشی پل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عمر عبداللہ سمیت پارٹی کے دیگر لیڈران نے عوام سے خطاب کیا۔ یاد رہے کہ یہ پل سال 2014 کے تباہ کن سیلاب میں بہہ گیا تھا، جسے اب جدید طرز پر دوبارہ تعمیر کیا گیا۔

تقریب کے حاشیہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا: نیشنل کانفرنس ریاست کی خودمختاری کی بحالی اور جموں و کشمیر کے عوام کے دیگر جائز مطالبات پورے کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔‘‘ دوران خطاب عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں ریاستی درجہ کی بحالی کے حوالہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حالانکہ ’’ریاستی درجہ کی بحالی نیشنل کانفرنس کی منزل مقصود نہیں، بلکہ یہ ایک سیڑھی ہے اور اصل منزل کا پہلا پڑاؤ، جس کے ذریعے نیشنل کانفرنس دیگر مطالبات اور حقوق منوائے گی۔‘‘

عمر عبداللہ نے وقف ایکٹ پر جموں کشمیر اسمبلی میں گفتگو سے انکار پر اسپیکر عبدالرحیم راتھر کا دفاع کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ عدالت اس پر کیا فیصلہ سناتی ہے۔‘‘ جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے بتایا: ’’حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں سمیت سرینگر کا دورہ کیا، میری ان سے اچھی ملاقات ہوئی، اور میں پُرامید ہوں کہ جموں و کشمیر کو جلد ریاستی درجہ واپس ملے گا۔‘‘

ا
عمع عبداللہ کے ہمراہ این سی کے کئی سرکردگہ لیڈران بھی تھے (ای ٹی وی بھارت)

یہ بھی پڑھیں:

کئی ڈیڈ لائنز کے باوجود رہمو پل تکمیل سے کوسوں دور

رہمو پل اس سال کے آخر تک مکمل کر کے عوام کے لیے وقف کر دیا جائے گا: رکن اسمبلی غلام محی الدین میر

Last Updated : April 15, 2025 at 11:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.