ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پہلگام کے لوگ امرناتھ یاتریوں کے محافظ رہے ہیں: محبوبہ مفتی - MEHBOOBA ON AMARNATH YATRA

محبوبہ مفتی نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کشمیر میں عارضی طور بند کئے گئے سیاحتی مقامات کو پھر سے کھولے جانے کی اپیل کی۔

محبوبہ مفتی پارٹی کارکنان سے مخاطب
محبوبہ مفتی پارٹی کارکنان سے مخاطب (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : June 10, 2025 at 4:03 PM IST

2 Min Read
پہلگام کے لوگ امرناتھ یاتریوں کے محافظ رہے ہیں: محبوبہ مفتی (ویڈیو: ای ٹی وی بھارت)

پہلگام (فیاض لولو) : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کو پہلگام کا دورہ کرکے مقامی پارٹی کارکنان سمیت مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’امرناتھ یاتریوں کی حفاظت پہلگام کے مقامی لوگوں کی اولین ذمہ داری ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد سیاحت کو کافی دھچکا لگا ہے اور پہلگام کے لوگ اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ تاہم محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ’’پہلگام علاقے کا دورہ سیاحتی سرگرمیوں سے متعلق نہیں کیا بلکہ پہلگام خاص کر امرناتھ یاترا روٹ کے سبھی پی ڈی پی کارکنان سے خصوصی ملاقات کی۔‘‘ محبوبہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’پہلگام کے لوگ ہی ہمیشہ سے یاتریوں کے محافظ رہے ہیں لہٰذا یہاں کے باشندوں پر ہی یاتروں کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔‘‘

ا
محبوبہ مفتی نے کی امرناتھ یاترا کو کامیاب بنانے کی پہلگام کے باشندوں سے اپیل (ای ٹی وی بھارت)

محبوبہ مفتی نے پہلگام کے باشندوں کو مخاطب بناتے ہوئے کہا: ’’آپ لوگوں کو ہی یہ یاترا کامیاب بنانی ہے، یاتریوں کی حفاظت کرنی پہلگام کے لوگوں کی ذمہ داری ہے، جیسا کہ یہ لوگ صدیوں سے کرتے آ رہے ہیں۔‘‘ سابق وزیر اعلیٰ کے مطابق: ’’یاترا کے کامیاب انعقاد کے بعد ہی لوگوں کا اعتماد بڑھے گا اور سیاح پھر سے یہاں کا رخ کریں گے اور سیاحتی سرگرمیاں پھر سے بحال ہو سکیں۔‘‘

دریں اثناء، محبوبہ مفتی نے مرکز سرکار سمیت جموں و کشمیر انتظامیہ سے پہلگام میں ’’حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کی گئی سبھی پارکس/سیاحتی مقامات‘‘ کو دوبارہ کھولے جانے کی اپیل کی تاکہ سیاحتی سرگرمیاں پوری طرح بحال ہو سکیں اور مقامی معیشت مستحکم ہو سکے۔

ا
محبوبہ مفتی نے کیا پارٹی کارکنان سے خطاب (ای ٹی وی بھارت)

یہ بھی پڑھیں:

  1. امرناتھ یاترا کے لیے 42ہزار سیکورٹی اہلکار، ڈرون اور اے آئی سے لیس سرویلنس نگرانی
  2. امرناتھ یاتریوں کے استقبال کے لیے بھگوتی نگر جموں کی تزئین و آرائش شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.