پلوامہ : جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر نائب صدر محمد انور بٹ نے پریس کانفرنس کرکے کے ایم ایل اے بانڈی پورہ نظام الدین بٹ پر شدید حملہ کیا۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے رہنماؤں کے درمیان اندرونی تنازعہ چل رہا ہے جو ایک دوسرے پر جموں و کشمیر میں پارٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کےلئے ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔
محمد انور بٹ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پارٹی ہائی کمان نے جموں و کشمیر کے لیے ضلعی صدر اور دیگر لیڈروں کو نامزد کیا ہے لیکن کچھ افراد پارٹی ہائی کمان کو گمراہ کر رہی ہیں جو کہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ محمد انور بٹ نے ریاستی صدر طارق حامد قرہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست کی اے بی سی بھی نہیں جانتے اور عام لوگوں اور پارٹی کی اعلیٰ کمان کو گمراہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل کانفرنس کی جانب سے ہر پلیٹ فارم پر وقف بل کی مخالفت کی جائے گی: غلام محی الدین میر - NC OPPOSE WAQF BILL
یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد انور بٹ گزشتہ 40 سالوں سے انڈین نیشنل کانگریس سے وابستہ ہیں اور جموں وکشمیر میں کانگریس کے سب سے سینئر رہنما ہیں۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے بعد سے کانگریس میں اندرونی ناراضگی پائی جاتی ہے جبکہ اس صورتحال پر قابو پانے کےلئے متعدد سینئر رہنماؤں کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔