ETV Bharat / jammu-and-kashmir

طالب علموں میں تحقیقی مزاج پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت: وی سی کشمیر یونیورسٹی - VC KU NEELOFAR KHAN

وائس چانسلر، کشمیر یونیورسٹی نے نینو ٹیکنالوجی کے حوالہ سے منعقد ہونے والی کانفرنس پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔

ا
پروفیسر نیلوفر خان، وائس چانسلر، کشمیر یونیورسٹی کے ساتھ خصوصی گفتگو (ای ٹی وی بھارت گرافکس)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : April 14, 2025 at 3:02 PM IST

4 Min Read
پروفیسر نیلوفر خان، وائس چانسلر، کشمیر یونیورسٹی کے ساتھ خصوصی گفتگو (ویڈیو: ای ٹی وی بھارت)

سرینگر (پرویز الدین): ’’نینو ٹیکنولوجی فار بیٹر لیونگ (Nano Technology For Better Living) کے موضوع پرکشمیر یونیورسٹی اور آئی آئی ٹی حیدر آباد کے باہمی اشتراک سے رواں ماہ ستمبر میں منعقد ہونی والی پانچ روزہ قومی کانفرنس کافی اہمیت کی حامل ہے۔ کیونکہ زندگی کے ہر شعبے میں نینو ٹیکنولوجی کا رول بڑھ رہا ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسان کی زندگی بہتر اور آسان بنانے میں سائنس اور ٹیکنالوجی اہم رول ادا کر رہی ہے۔ ایسے میں آج کل ٹیکنالوجی کے عمل دخل کے بغیر کسی بھی چیز کا تصور ناممکن اور بنا ٹیکنالوجی کے کسی بھی ایجاد کے بارے میں تصور بھی محال ہے۔

ستمبر میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر نیلوفر خان نے کہا: ’’قومی سطح کی اس کانفرنس میں ملک کے نامور اور مشہور سائنسدان حصہ لے رہیں جو کہ موجودہ ضروریات کے مطابق تحقیقی میدان میں کئے جا رہے کارناموں پر روشنی ڈالیں گے جبکہ کئی تحقیقی مکالے بھی اس میں پڑھے جائیں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے انجینئرنگ طلباءکو بھی ملک کے سائنسدانوں کے ساتھ رو برو ہونے کا موقع ملے گا۔ وہیں ان کی تحقیق اور ٹیکنولوجی کے میدان میں رونما ہونے والی نئی تبدیلیوں کے بارے میں بھی جاننے اور سمجھنے کا بھر پور موقع ملے گا۔ وائس چانسلر نے امید ظاہر کی کہ ’’یہ ہمارے لئے بے حد خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) حیدر آباد اس کانفرنس منعقد کرنے کے لیے ہمیں تعاون پیش کر رہا ہے۔ جو کہ اس وقت ملک کے نامور انسٹی ٹیوٹ میں شمار ہوتا ہے اور نینو ٹیکنولوجی پر اس ادارے میں قابل فخر کام ہو رہے ہیں۔‘‘

کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اسٹاٹپ اور انٹرپرنیوشپ اور سکل ڈیولپمنٹ کے حوالے سے کشمیر یونیورسٹی آئی آئی ٹی حیدر آباد کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہاں کے طالب علموں کو روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ٹی حیدر آباد کے ڈائریکٹر نے ہمیں اس معاملے میں بھر پور تعاون پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے اور انہوں نے کشمیر کے طلباء کو آئی آئی ٹی حیدر آباد آنے کی بھی دعوت دی ہے تاکہ وہ ادارے میں تحقیق اور سکل ڈیولپمنٹ سے متعلق ہو رہے کام کا از خود مشاہدہ کر سکیں۔

پروفیسر نیلوفر خان کے مطابق ’’ستمبر میں منعقد ہونے والی قومی سطح کی کانفرنس سے قبل ہم نے آئی آئی ٹی حیدر آباد کے ڈائریکٹر اور ملک کے معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر بی ایس مورتی کے اعزاز میں جو یہاں یونیورسٹی کے گاندھی بھون میں تقریب منعقد کی، وہ نہ صرف یونیورسٹی بلکہ یہاں انجنیئرنگ طلباء کے لیے بھی کافی سود مند ثابت ہوئی۔ ملک کے اتنے بڑے سائنسدان سے رو برو ہونا ایک بڑی بات ہے۔ طالب علموں نے پروفیسر مورتی کو نہ صرف سنا بلکہ ان سے کئی سوالات بھی کیے۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں نیلوفر خان نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی میں سائنسی تحقیق پر پوری توجہ دی جا رہی ہے اور ’’ہمیں یہاں تحقیق کے لیے بہترین سہولیات بھی دستیاب ہیں تاہم ہر چیز میں مزید بہتری کی گنجائش رہتی ہے جس پر ہم کام کررہے ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ڈائریکٹر آئی آئی ٹی حیدر آباد اور ملک کے نامور سائنسدان پروفسیر بی ایس مورتی نے کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے ان کی اعزاز میں رکھی گئی تقریب میں شرکت کرتے ہویئے کہا کہ ’’آئی آئی ٹی حیدر آباد کشمیر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ نہ صرف ٹیکنولوجی کے میدان میں تحقیق کو آگے بڑھایا جا سکے بلکہ طالب علموں کو بھی روزگار کی خاطر تعاون پیش کیا جائے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:

کشمیری طلبہ کے لیے آئی آئی ٹی حیدرآباد کے دروازے کھلے: پروفیسر بی ایس مورتی

کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پر حملے کا دعویٰ، پولیس نے کی تردید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.