ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں - سرینگر وندے بھارت ٹرین کا شیڈول جاری - VANDHE BHARAT TRAIN TIMING

سرینگر-جموں کے مابین وندے بھارت ٹرین کا شیڈول جاری کر دیا گیا؛ ہفتے میں چھ دن سروس، ایک دن دیکھ بھال کے لیے مخصوص۔

جموں - سرینگر وندے بھارت ٹرین کا شیڈول جاری
وندے بھارت ٹرین کے افتتاح کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات (اے این آئی)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : June 6, 2025 at 12:28 PM IST

3 Min Read

سرینگر (نیوز ڈیسک) : مرکزی وزارت ریلوے نے جموں اور سرینگر کے درمیان نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین سروس کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے، جو ریاست میں ریل رابطے کو فروغ دینے کی ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ یہ سیمی ہائی اسپیڈ ٹرینیں راستے میں صرف چار مقامات پر رکیں گی: جموں توی، ماتا ویشنو دیوی کٹرا، بانہال اور سرینگر۔ یہ ٹرین فی الحال جموں اور سرینگر راست نہیں بلکہ کٹرا میں رکے گی جہاں مسافروں کو ٹرین تبدیل کرنی پڑے گی۔

ریلوے وزارت کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اس روٹ کے لیے دو جوڑے وندے بھارت ٹرینیں مقرر کی گئی ہیں جن کے نمبر 26401/02 اور 26403/04 ہیں۔ یہ ٹرینیں ہفتے میں چھ دن چلیں گیں جبکہ ایک دن دیکھ بھال کے لیے مخصوص رکھا گیا ہے۔

سرینگر سے جموں ٹرین شیڈول
سرینگر سے ٹرین نمبر 26402 دوپہر 2 بجے روانہ ہو کر شام 6:50 بجے جموں پہنچے گی، تاہم یہ ٹرین منگل کو نہیں چلے گی۔ اسی طرح ٹرین نمبر 26404 صبح 8 بجے سرینگر سے روانہ ہو کر دوپہر 12:40 پر جموں پہنچے گی، لیکن بدھ کے دن اس کی روانگی نہیں ہوگی۔

جموں سے سرینگر ٹرین شیڈول
جموں سے واپسی پر ٹرین نمبر 26401 صبح 6:20 پر روانہ ہو کر 11:10 پر سرینگر پہنچے گی، تاہم یہ سروس منگل کو معطل رہے گی۔ ٹرین نمبر 26403 دوپہر 1:20 پر جموں سے روانہ ہو کر شام 6 بجے سرینگر پہنچے گی، جو بدھ کو نہیں چلے گی۔

حکام کے مطابق یہ سروس خطے میں سیاحت، کاروبار اور عام سفر کے ذرائع کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وندے بھارت ٹرین کٹرا سے سرینگر کے درمیان سفر کا دورانیہ کم کرے گی اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی وندے بھارت سروسز کا افتتاح آج یعنی چھ جون کو کریں گے اور ساتھ ہی دو بڑے ریلوے پروجیکٹس چناب پل (دنیا کا بلند ترین ریلوے پل) اور انجی پل (بھارت کا پہلا کیبل-اسٹیےڈ ریلوے پل) کا بھی افتتاح کریں گے۔

ادھم پور - سرینگر - بارہمولا ریل لنک (USBRL) 272 کلومیٹر پر محیط ہے اور پہاڑی راستوں سے گزرنے والے اس منصوبے پر 43,780 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اس منصوبے میں 36 سرنگیں (کل لمبائی 119 کلومیٹر) اور 943 پل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. پی ایم مودی آج جموں و کشمیر میں دنیا کے سب سے اونچے ریلوے برج کا افتتاح کریں گے، وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
  2. پی ایم مودی کے دورے سے قبل سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.