ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اگر سب کچھ معمول پر ہے تو جامعہ مسجد کیوں بند ہے، میر واعظ کو گھر میں نظربند کیوں کیا گیا؟ محبوبہ، التجا کی حکومت پر تنقید - EID AL ADHA

محبوبہ نے کہا بدقسمتی سے حکومت نے اس مقدس دن میں جامع مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

محبوبہ اور التجا کی حکومت پر تنقید
محبوبہ اور التجا کی حکومت پر تنقید (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 7, 2025 at 7:06 PM IST

2 Min Read

سری نگر: مرکزی زیرانتظام جموں و کشمیرکی گرمائی راجدھانی سری نگر میں ہفتہ کے روز درگاہ حضرت بل میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے جامع مسجد میں نماز عید کی ادائیگی پر پابندی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کرنے پر حکومت پر کڑی تنقید کی۔محبوبہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم نے فلسطین کے لوگوں کی بھلائی کے لیے دعا کی، ہم دعا کرتے ہیں کہ فلسطین جلد اسرائیل کے مظالم سے آزاد ہو۔"

بدقسمتی سے حکومت نے اس مقدس دن میں جامع مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر دیا گیا، میں ریاستی حکومت کے خلاف بھی احتجاج کرتی ہوں جو صرف سب کچھ دیکھ رہی ہے اور کچھ نہیں کر رہی۔

ادھر پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے بھی پابندیوں پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ "جامع مسجد کے دروازے دوبارہ بند کر دیے گئے ہیں، میرواعظ عمر فاروق کو پھر سے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ میں این سی حکومت اور ایل جی سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ جب آپ سب کچھ نارمل ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، تو میرواعظ کو ابھی تک نظر بند کیوں رکھا گیا ہے؟" التجا نے مزید کہا کہ "بھارت کی واحد اور سب سے بڑی مسلم اکثریتی ریاست کے طور پر، ہم کشمیریوں کو عبادت کا حق حاصل ہے۔ بنیادی ڈھانچے سے زیادہ ہمیں عزت اور جان کی حفاظت کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.