ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر داخلہ امت شاہ کا جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ، آپریشن سندور کے بعد سیکیورٹی جائزہ اہم ایجنڈا - AMIT SHAH TO VISIT JAMMU KASHMIR

اس دورے کے دوران امت شاہ پونچھ کا دورہ کرینگے جو پاکستانی گولہ باری میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ کا جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ،آپریشن سندور کے بعد سیکیورٹی جائزہ اہم ایجنڈا
وزیر داخلہ امت شاہ کا جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ،آپریشن سندور کے بعد سیکیورٹی جائزہ اہم ایجنڈا ((ANI))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2025 at 10:00 AM IST

3 Min Read

جموں(محمد اشرف گنائی): وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کی شام جموں پہنچیں گے جہاں وہ جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر آئیں گے۔ ان کا یہ دورہ "آپریشن سندور" کے بعد سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، امت شاہ جمعرات کی شام تقریباً 7 بجے جموں پہنچیں گے۔ جموں پہنچنے کے فوری بعد وہ ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز، اور 3 جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کی سیکیورٹی پر تفصیلی غور کیا جائے گا، خاص طور پر پاکستان کی متوقع سرگرمیوں کے پیش نظر جو مبینہ طور پر آپریشن سندور کا بدلہ لینے کی کوشش کر سکتا ہے۔یہ امت شاہ کا "آپریشن سندور" کے بعد پہلا دورہ جموں و کشمیر ہوگا۔ یاد رہے کہ 22 اپریل کو انہوں نے پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد کشمیر کا دورہ کیا تھا، جہاں 26 بے گناہ شہری، جن میں 25 سیاح شامل تھے، جاں بحق ہو گئے تھے۔

امت شاہ راج بھون جموں میں رات گزارنے کے بعد جمعہ کی صبح 10 بجے پونچھ روانہ ہوں گے، جہاں وہ پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، متاثرین سے ملاقات کریں گے اور نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ اس موقع پر متاثرین کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ سرحدی ضلع پونچھ حالیہ پاکستانی گولہ باری میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں 13 افراد جاں بحق ہوئے اور تقریباً 700 مکانات کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:جموں میں تین شیلز کو بنایا گیا ناکارہ

اس سے قبل 26 مئی کو اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر سنیل شرما نے جموں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مرکزی حکومت نے اصولی طور پر ایک خصوصی پیکج کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 1500 سے 2000 مکانات کی تعمیر اور دیگر متاثرہ ڈھانچوں کی بحالی کے لیے متاثرین کو براہ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے اس مقصد کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس نے اپنی سفارشات وزارت داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کر دی ہیں۔ سفارشات میں انفرادی اور اجتماعی بنکرز کی تعمیر، جاں بحق افراد کے لواحقین کو سرکاری نوکریاں، اور نقصان شدہ مکانات کے لیے SDRF کی مقررہ حد (1.2 لاکھ روپے) سے زائد معاوضہ شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.