ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر: ترقیاتی منصوبوں پر امیت شاہ اور عمر عبداللہ کا مشترکہ اجلاس - AMIT SHAH OMAR ABDULLAH

راج بھون سرینگر میں امیت شاہ اور عمر عبداللہ نے ترقیاتی منصوبوں پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

کشمیر: ترقیاتی منصوبوں پر امیت شاہ اور عمر عبداللہ کا مشترکہ اجلاس
کشمیر: ترقیاتی منصوبوں پر امیت شاہ اور عمر عبداللہ کا مشترکہ اجلاس (Special Arrangement)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : April 8, 2025 at 12:39 PM IST

Updated : April 8, 2025 at 1:07 PM IST

3 Min Read

سرینگر (نیوز ڈیسک): مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو راج بھون سرینگر میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی مشترکہ طور صدارت کی۔ اجلاس میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سیکریٹری اتل ڈلو اور مختلف محکموں بشمول ہائوسنگ، بجلی، آر اینڈ بی، صحت و تعلیم سے وابستہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران یو ٹی میں جاری منصوبوں کے بروقت نفاذ، حائل رکاوٹوں کے خاتمے اور عوامی خدمات کی مؤثر ترسیل پر توجہ مرکوز رہی۔ اس موقع پر امیت شاہ نے بہتر طرز حکمرانی، شفافیت اور عوامی مفاد پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، ’’ترقی بنیادی سطح تک پہنچنی چاہیے، اور خرچ شدہ ایک ایک روپے کا مشاہدہ زمینی سطح پر صاف نظر آنا چاہیے۔‘‘

امیت شاہ کا دورہ جموں کشمیر
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جموں کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ گزشتہ شام وہ جموں سے سرینگر پہنچے جبکہ آج شام وہ واپس دہلی روانہ ہوں گے۔ وادی کشمیر میں اپنے دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ ’’حریت کانفرنس سے مزید تین علیحدگی پسند جماعتوں کی علیحدگی اس بات کی علامت ہے کہ لوگوں کا بھارتی آئین پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے ان جماعتوں کے نام بھی گنوائے جنہوں نے علیحدگی اختیار کی ہے، جن میں جموں و کشمیر اسلامک پولیٹیکل پارٹی، جموں و کشمیر مسلم ڈیموکریٹک لیگ اور کشمیر فریڈم فرنٹ شامل ہیں۔

امیت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا: ’’یہ وادی میں بھارتی آئین پر عوام کے اعتماد کا نمایاں مظاہرہ ہے۔ مودی جی کے متحد اور مضبوط بھارت کے وژن کو آج مزید تقویت ملی ہے، کیونکہ اب تک گیارہ ایسی تنظیمیں علیحدگی پسندی ترک کر چکی ہیں اور آئین کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر چکی ہیں۔‘‘ فی الوقت، وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیر دورے کے آخری پڑاؤ پر ہیں اور سرینگر میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی اور ترقیاتی جائزہ اجلاسوں میں کی صدارت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بشیر احمد اندرابی کی سربراہی والی ’’کشمیر فریڈم فرنٹ‘‘، محمد یوسف نقاش کی زیر قیادت ’’اسلامک پولیٹیکل پارٹی‘‘ اور حکیم عبدالرشید کی سربراہی میں ’’مسلم ڈیموکریٹک لیگ‘‘ نے علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ حریت کانفرنس سال 1993 میں قائم ہوئی تھی جس میں دو درجن سے زائد جماعتیں شامل تھیں، تاہم زیادہ تر جماعتوں کی عوامی سطح پر کوئی خاص موجودگی نہیں تھی۔ سال 2019 میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد میرواعظ کو ان کی رہائش گاہ واقع نگین میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔ حریت قیادت میں سے کئی افراد اس وقت دہشت گردی کی معاونت اور فنڈنگ جیسے الزامات کے تحت جیل میں ہیں جس کی وجہ سے یہ اتحاد زمینی سطح پر غیر مؤثر ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر داخلہ امیت شاہ سرینگر پہنچے، عمر عبداللہ نے کیا استقبال

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ، کٹھوعہ بارڈر پر بی ایس ایف پوسٹ کا معائنہ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

Last Updated : April 8, 2025 at 1:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.