ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات اور حکومت کی جانب سے اہم ایڈوائزری جاری - SEVERE HEAT WAVE IN JAMMU KASHMIR

شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر جموں کے چڑیا گھر میں جانوروں کو گرمی سے بچانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

جموں و کشمیر میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات اور حکومت کی جانب سے اہم ایڈوائزری جاری
جموں و کشمیر میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات اور حکومت کی جانب سے اہم ایڈوائزری جاری (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2025 at 8:40 PM IST

4 Min Read

جموں (محمد اشرف گنائی): جموں و کشمیر میں جاری شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کی زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جہاں جموں کا درجہ حرارت 40.4 ڈگری سیلسیس تک جا پہنچا – جو پورے خطے میں سب سے زیادہ رہا۔ اسی طرح، سرینگر میں 30.0 ڈگری سیلسیس، قاضی گنڈ میں 29.7، کوکرناگ میں 28.4، کپواڑہ میں 27.9، پہلگام میں 24.5 جبکہ گلمرگ میں سب سے کم 20.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

آج یعنی جمعہ کے دن بھی جموں میں 40 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیامحکمہ موسمیات کے مطابق، جموں و کشمیر میں 18 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، اتوار کو شام کے وقت بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 19 مئی کو بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، لیکن 20 سے 22 مئی تک پھر سے خشک موسم متوقع ہے۔

ادھر، شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر جموں کے سب سے بڑے چڑیا گھر "جمبو چڑیا گھر" (Jamboo Zoo) میں جانوروں کو گرمی سے بچانے کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وائلڈ لائف وارڈن انیل اتری نے ائ ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "جانوروں کو دن کے وقت پانی کا شاور دیا جا رہا ہے اور ان کے رہائشی علاقوں میں واٹر کولرز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں گرمی سے راحت مل سکے۔ادھر، آئس کریم فروش خوش نظر آ رہے ہیں کیونکہ گاہک بڑی تعداد میں آئس کریم کی دکانوں اور ریہڑی والوں کا رخ کر رہے ہیں۔

جموں و کشمیر میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات اور حکومت کی جانب سے اہم ایڈوائزری جاری
جموں و کشمیر میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات اور حکومت کی جانب سے اہم ایڈوائزری جاری (ETV Bharat)

ایک آئس کریم فروش، گوتم کمار، نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جموں میں گرمی کی لہر بڑھتی جا رہی ہے لیکن ہم آئس کریم بیچنے والوں کے لیے خوشی کی بات ہے کہ گاہکوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ وہ پچھلے دو دنوں سے روزانہ 300 سے زائد آئس کریم بیچ رہے ہیں، جب کہ پہلے وہ روزانہ 100 سے 150 آئس کریم فروخت کرتے تھے۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت جموں و کشمیر نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے وافر مقدار میں پانی پئیں، چاہے پیاس نہ بھی لگے، موسمی پھل، سبزیاں اور پانی کی مقدار زیادہ رکھنے والی غذائیں استعمال کریں۔، دھوپ سے بچاؤ کے لیے ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں، سن گلاسز اور ٹوپی کا استعمال کریں، او آر ایس (ORS)، لسی، چھاچھ اور لیموں پانی جیسے مشروبات کا استعمال کریں، موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے ریڈیو، ٹی وی اور اخبارات سے خبریں سنتے رہیں۔

دوپہر 12 بجے سے 3 بجے کے درمیان گھر کے اندر رہیں۔ دھوپ میں بلا ضرورت نکلنے سے گریز کریں۔دوپہر میں سائیکلنگ یا سخت سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔ شراب، چائے، کافی یا کاربونیٹیڈ مشروبات کے زیادہ استعمال سے گریز کریں۔ زیادہ پروٹین والی غذاؤں سے پرہیز کریں، ہلکی خوراک کھائیں۔ بچوں یا پالتو جانوروں کو گاڑی میں اکیلا نہ چھوڑیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں میں 17 جون تک شدید گرمی پڑنے کا امکان - heat wave In Delhi - HEAT WAVE IN DELHI

ماہرین نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 18 مئی کی دوپہر تک اپنی کھیتی باڑی کی سرگرمیاں مکمل کر لیں تاکہ زیادہ گرمی سے بچا جا سکے۔محکمہ موسمیات اور محکمہ اطلاعات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس گرمی کی لہر کو سنجیدہ لیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.