ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں اسپتالوں میں ریڈ الرٹ پر اختلاف، ایک افسر کی ہاں دوسرے کی ناں - GMC JAMMU PUT ON HIGH ALERT

سرحد پار کشیدگی کے بعد جی ایم سی جموں کو ہائی الرٹ کیاگیا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے سرکلر جاری کیالیکن ڈین نے اسے واپس لے لیا۔

سرحد پار کشیدگی کے بعد جی ایم سی جموں کو ہائی الرٹ کیا گیا
سرحد پار کشیدگی کے بعد جی ایم سی جموں کو ہائی الرٹ کیا گیا (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 25, 2025 at 10:18 PM IST

2 Min Read

جموں:( اشرف غنائی) جموں : جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال (جی ایم سی ایچ) کی انتظامیہ نے ریاست جموں و کشمیر میں سرحد پار بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ہسپتال کے تمام عملے کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اسٹور آفیسرز اور اسٹور کیپرز کو ضروری ادویات، ہنگامی سازوسامان اور اہم طبی آلات کو ہر وقت تیار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی وقت ضرورت پڑنے پر فوری استعمال میں لایا جا سکے۔سرکلر میں تمام عملے کو غیر ضروری چھٹیوں سے گریز کرنے اور ڈیوٹی اوقات میں ہسپتال میں موجود رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے تاکہ مریضوں کو بلا تعطل اور مؤثر طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے۔

مزید برآں، ہسپتال میں ایک 24x7 کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ اور کاروائی کی جا سکے۔ کسی بھی فوری ضرورت یا مسئلے کی صورت میں کنٹرول روم سے 0191-2582355 اور 0191-2582356 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔یہ ہدایات پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں، انچارج ایمرجنسی سروسز، اسٹور آفیسرز، سیکشن آفیسرز اور ہسپتال کے نوٹس بورڈ پر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

تاہم اس سرکلر کے چند گھنٹے بعد ہی پرنسپل اور ڈین جی ایم سی جموں ڈاکٹر آشوتوش گپتا نے ایم ایس جی ایم سی جموں کی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ واپس لے لیا ہے۔

جی ایم سی پرنسپل کے حکم میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، جی ایم سی ایچ جموں کی طرف سے جاری کردہ سرکلر، جس میں توثیق نمبر GMC/2025/812-17، مورخہ 25-04-2025 ہے، کو فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔

اس دوران جی ایم سی بارہمولہ کی جانب سے بھی ایسا ہی حکم جاری کیا گیا ہے تاہم ایم ایس جی ایم سی بارہمولہ نے کہا کہ پہلگام حملے کے پیش نظر وی آئی پی موومنٹ کے پیش نظر یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.