سرینگر : جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں ہفتہ کے شام لال بازار کے نیو کالونی علاقے میں آگ کی واردات پیش آئی۔ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے پانچ رہائشی مکانات جلکر خاکستر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرینگر کے لال بازار نیو کالونی میں ہفتہ کے شام کو اچانک ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے بعد مزید چار مکانات اس کی لپیٹ میں آگئے اور جس کے نتیجے میں پانچ مکان پوری طرح سے خاکستر ہوگئے۔ آگ لگنے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ فائیر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے فوری طور پر موقعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
بہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں آگ لگنے کا واقعہ، ڈی آئی جی نے نقصانات کا جائزہ لیا - FIRE INCIDENT IN BARAMULLA
مقامی لوگوں کے مطابق آگ ایک ڈھانچے سے شروع ہوئی اور گنجان آبادی والا علاقہ ہونے کی وجہ سے تیزی سے قریبی مکانات میں پھیل گئی۔ اس موقعہ پر ڈپٹی ڈاریکٹر فائیر اینڈ ایمر جنسی عاقب احمد نے کہا آگ کافی بھیانک تھی جس کو قابوں پانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہماری فائیر اینڈ ایمرجنسی ٹیم نے آگ پر قابوں پا لیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہ چل سکا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔