ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین انکاؤنٹر شروع - ENCOUNTER IN KULGAM

جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے ایک دن بعد آج ضلع کولگام کے ٹنگی مرگ میں انکاؤنٹر شروع ہو گیا ہے۔

کولگام میں انکاؤنٹر شروع
کولگام میں انکاؤنٹر شروع (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 23, 2025 at 7:29 PM IST

3 Min Read
کولگام میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین انکاؤنٹر شروع (Etv Bharat)

کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ٹنگی مرگ علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین منگل کی سہ پہر تصادم شروع ہوا ہے۔ بتایا جا رہا یے کہ سکیورٹی فورسز کو مذکورہ علاقہ میں چند عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی سرچنگ پارٹی پر فائرنگ کی جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے بھی جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔ فی الحال علاقہ میں آپریشن جاری ہے۔ دونوں طرف سے گولیوں کے تبادلے کے ساتھ علاقے میں گولہ باری کی آوازیں گونج رہی ہیں۔

دراصل سکیورٹی فورسز نے خفیہ جانکاری کی بنیاد پر علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا جس دوران ان کا عسکریت پسندوں سے آمنا سامنا ہوگیا۔ کولگام میں جہاں انکاؤنٹر جاری ہے وہ علاقہ اہربل آبشار کے قریب واقع ہے جو کہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔ یہ علاقہ پونچھ ضلع کی سرحد سے متصل ہے۔

دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا: راجناتھ سنگھ

یہ انکاؤنٹر ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب ایک دن پہلے ہی پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 26 لوگ ہلاک ہوگئے۔ جس کے خلاف ملک بھر میں غم و غصے کا ماحول ہے۔ آج کچھ وقت پہلے ہی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام حملے پر ہندوستان کے ممکنہ ردعمل کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد کو مستقبل قریب میں سخت جواب ملے گا اور ہندوستان کو ایسی کسی دہشت گردانہ کارروائی سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نہ صرف حملہ کرنے والوں کو تلاش کرے گا بلکہ ان لوگوں کو بھی تلاش کرے گا جنہوں نے پردے کے پیچھے بیٹھ کر بھارتی سرزمین پر اس مذموم کارروائی کو انجام دینے کی سازش کی۔

فوج کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے حملے کے مجرموں کو پکڑنے کے لیے بیسرن، پہلگام، اننت ناگ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر رکھی ہے۔ سیاحوں پر ہوئے حملے نے نہ صرف کشمیر بلکہ پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ پہلگام میں ہوئے حملے میں ملک کی 12 ریاستوں کے 26 لوگوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں ہندوستانی فضائیہ کے ایک افسر، ایک ایکسائز افسر اور کرناٹک کے ایک تاجر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پہلگام کا ایک مقامی باشندہ بھی ہلاک شدگان میں شامل ہے۔

موقع پر موجود لوگوں کے مطابق دہشت گردوں نے ایک ایک کر کے تمام متاثرین کو اٹھا کر گولی مار دی۔ مرنے والے تمام مرد تھے۔

مزید پڑھیں: پہلگام حملہ: تین دہشت گردوں کے خاکے جاری، عوام سے سراغ دینے کی اپیل

پہلگام حملے میں مارے گئے 26 افراد کے نام جانیں، ان کا تعلق کس ریاست اور ضلع سے تھا؟

پہلگام دہشت گردانہ حملہ: پی ایم مودی کی رہائش گاہ پر سی سی ایس کی میٹنگ، پاکستان سے متعلق بڑے فیصلے کی توقع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.