ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نادر ترال میں انکاؤنٹر، تین دہشت گرد ہلاک، انسپکٹر جنرل آف پولیس ودھی کمار بردی نے لیا جائزہ - ENCOUNTER AT TRAL

جموں اور کشمیر کے ضلع اونتی پورہ کے علاقے نادر ترال میں انکاؤنٹر جاری ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ تین دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

اونتی پورہ، جموں اور کشمیر کے علاقے نادر، ترال میں انکاؤنٹر
اونتی پورہ، جموں اور کشمیر کے علاقے نادر، ترال میں انکاؤنٹر (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2025 at 6:59 AM IST

Updated : May 15, 2025 at 1:20 PM IST

3 Min Read

ترال، اونتی پورہ (شبیر بھٹ): جموں اور کشمیر کے ضلع اونتی پورہ کے ترال علاقے کے نادر میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کام میں مصروف ہیں۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جمعرات کو دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔

اسی درمیان انسپکٹر جنرل آف پولیس ودھی کمار بردی مقام واقعہ پہنچے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس کے کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ودھی کمار بردی، ایک آئی پی ایس افسر ہیں۔ وہ آئی جی پی آرمڈ کشمیر کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں ابھی نادر ترال میں انکاؤنٹر کے مقام پر پہنچے ہیں۔ جہاں صبح سے عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔

ترال انکاؤنٹر میں تین دہشت گرد ہلاک (ETV Bharat)

انہوں نے مزید بتایا کہ اڑتالیس گھنٹوں کے اندر چھ دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے جو کہ سکیورٹی ایجینسیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

ترال میں انکاؤنٹر (ETV Bharat)

قبل ازیں ملی اطلاع ملی تھی کہ نادر ترال میں جھڑپ جاری ہے۔ بتایا گیا تھا کہ یہاں تین مقامی دہشت گرد چھپے ہیں، جن کا تعلق جیش محمد سے بتایا جاتا ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ ایک ملیٹینٹ مارا گیا ہے۔ لیکن ابھی اس کی سرکاری تصدیق ہونا باقی ہے۔

انکاؤنٹر کے متعلق ہندوستانی فوج کی چنار کور نے ٹویٹ کیا، "15 مئی 2025 کو، انٹر ایجنسی کے مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر، ہندوستانی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سری نگر سیکٹر سی آر پی ایف کی جانب سے نادر، ترال، اونتی پورہ میں ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ چوکس دستوں کے ذریعہ مشکوک سرگرمی دیکھی گئی، دہشت گردوں کی طرف سے کھلی فائرنگ اور گولہ باری کا سامنا کرنا پڑا۔ آپریشن جاری ہے۔"

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ایک معتبر اطلاع پر ترال میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ افسر نے مزید کہا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کے قریب پہنچی، چھپے ہوئے دہشت گردوں نے مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک تصادم شروع ہوگیا۔

یہ اطلاع ملنے تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ منگل کو لشکر طیبہ کے آپریشنل کمانڈر شاہد کٹے دو دیگر دہشت گردوں کے ساتھ شوپیاں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ گولی باری میں مارے گئے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے شکرو، کیلر علاقے میں منگل کی صبح دہشت گرد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا، پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو مذکورہ علاقے میں کچھ دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے مشترکہ طور پر تلاشی مہم شروع کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 15, 2025 at 1:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.