ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتواڑ کے بعد بارہمولہ میں بھی انکاؤنٹر، تین عسکریت پسند ہلاک - Encounter at Baramulla

کشتواڑ کے بعد اب شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھی انکاؤنٹر جاری ہے۔ بارہمولہ کے چک تپر کریری میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ میں تین عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2024, 9:50 AM IST

Updated : Sep 14, 2024, 10:12 AM IST

ENCOUNTER AT BARAMULLA
بارہمولہ میں بھی انکاؤنٹر (Photo: ANI)
بارہمولہ میں بھی انکاؤنٹر (Video: Etv Bharat)

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے چک تپر کریری میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ اس تصادم میں تین عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کہا گیا ہے کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے کریری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی اور اس کے ساتھ ہی تصادم شروع ہوا۔

آئی جی کشمیر زون، وی کے بردی نے بارہمولہ انکاؤنٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ "کل دیر شام سکیورٹی فورسز کو چک تپر علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی۔ جموں و کشمیر پولیس، فوج، ایس ایس بی، اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے سرچ آپریشن میں عسکریت پسندوں کا گھیراؤ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ اور گولہ باری کا مشاہدہ کیا گیا۔ یہ بہت کم آبادی اور ناہموار ٹپوگرافی والا خطہ ہے۔ ایسے میں یہ ایک بہت اہم کامیابی ہے۔"

کشمیر زون پولیس نے ٹویٹر پر بارہمولہ انکاؤنٹر سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز اپنی ڈیوٹی پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی، جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ قابل ذکر ہے کہ ایک سینئر پولیس افسر نے بھی عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔

وہیں دوسری طرف کشتواڑ میں بھی تصادم جاری ہے جہاں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ دو مزید اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پٹن کے چک تپر علاقے میں ایک تصادم میں تین عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کل رات گئے شروع ہونے والے چک تپر تصادم میں اب تک مجموعی طور پر تین عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ فی الحال علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ عسکریت پسند اسکول کی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کشتواڑ انکاؤنٹر میں دو فوجی اور ایک عسکریت پسند ہلاک، دو اہلکار زخمی

Last Updated : Sep 14, 2024, 10:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.