ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریزرویشن کے نام پر عوام کو گمراہ نہ کریں، وزیر تعلیم سکینہ ایتو - SAKINA ITOO ON JK RESERVATION

سکینہ ایتو کا کہنا ہے کہ ریزرویشن کے حوالہ سے تشکیل دی گئی کمیٹی چھ ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر صحت و طبی تعلیم، سکینہ ایتو
وزیر صحت و طبی تعلیم، سکینہ ایتو (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : April 5, 2025 at 6:31 PM IST

2 Min Read
ریزرویشن کے نام پر عوام کو گمراہ نہ کریں، وزیر تعلیم سکینہ ایتو (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (فیاض لولو): جموں و کشمیر کی وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کا دورہ کیا اور کھنہ بل میں پریس کانفرنس کے دوران کئی موضوعات پر گفتگو کی۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پیپلز کانفرنس کے صدر اور ایم ایل اے ہندوارہ سجاد غنی لون کا نام لئے بغیر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’عوام کو ریزروریشن کے نام پر عوام کو گمراہ‘‘ نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایتو نے کہا: ’’کچھ عناصر ریزرویشن جیسے حساس مسئلے پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’موجودہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے وعدہ بند ہے اور اور اس حوالے سے مکمل سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے۔‘‘

سکینہ ایتو نے مزید کہا کہ یو ٹی کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس اہم مسئلے پر پہلے ہی ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو چھ ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے نام لیے بغیر لون کی تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ لوگ سستی شہرت کے لیے غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کر رہے ہیں اور انہیں یہ گمان ہے کہ پوری دنیا ان کے سماجی رابطہ گاہ اکاؤنٹ کے ارد گرد گھوم رہی ہے، مگر وہ عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

سکینہ ایتو نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’انہیں چاہیے کہ سامنے آکر بات کریں، سوشل میڈیا پر عوامی جذبات سے کھیلنا مناسب نہیں۔ کشمیری عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور کسی بھی فریب میں نہیں آنے والی۔‘‘ پریس کانفرنس کے اختتام پر ایتو نے یقین دہانی کرائی کہ ’’حکومت ہر طبقے کے ساتھ انصاف کے لیے پُرعزم ہے اور ہر فیصلہ عوامی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریزرویشن کمیٹی کی طے شدہ معیاد، چھ ماہ، کے اندر ہی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. کشمیر میں اوپن میرٹ طلبہ میں تشویش، حکومت سے ریزرویشن پالیسی میں توازن کا مطالبہ
  2. اسمبلی سکریٹریٹ نے آرٹیکل 370، قیدیوں کی رہائی اور ریزرویشن سے متعلق قراردادوں کو مسترد کر دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.