بارہمولہ: بارہمولہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کی چیئرپرسن سفینہ بیگ نے آج اولڈ ٹاؤن بارہمولہ کا دورہ کیا تاکہ محلہ جلال صاحب میں حالیہ آگ سے متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی جا سکے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ذاتی طور پر اپنے وسائل سے 31 آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں میں دو ماہ پر مشتمل راشن کٹس، کمبل اور کپڑے تقسیم کیے۔
اس موقع پر سفینہ بیگ نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ان خاندانوں کی مدد کےلئے آگے آئیں اور انہیں بھرپور تعاون فراہم کرے تاکہ وہ اپنی آنے والی زندگی بہتر انداز میں گذار سکیں۔
انہوں نے مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے اپیل کی کہ وہ ان خاندانوں کے لیے مدد فراہم کریں، تاکہ انہیں اس تباہ کن نقصان سے ابھار سکیں۔ آتشزدگی واقعہ کے بعد سفینہ بیگ نے آج دوسری مرتبہ علاقہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اولڈ ٹاؤن بارہمولہ پہنچ کر متاثرین کےلئے امداد فراہم کیں اور آگے بھی امداد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: ایک چنگاری نے بستی اجاڑ دی، 25کنبے بے گھر - BARAMULLA 25 FAMILIES HOMELESS
سفینہ بیگ نے کہا کہ مستقبل میں متاثرہ افراد کو کسی دوسرے مقام پر گھر بنانے کی اجازت دی جائے تاکہ ان کا مستقبل بہتر ہوسکے۔