ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ کے عیشمقام میں سخی زین الدین ولی کا سالانہ عرس، روایتی زول سے پورا علاقہ چراغاں - ZAINUDDIN WALI

سیکڑوں عقیدت مندوں نے کشمیر کے مشہور بزرگ سخی زین الدین ولی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس شریف عقیدت و احترام سے منایا۔

اننت ناگ کے عیشمقام میں سخی زین الدین ولی کا سالانہ عرس، روایتی زول سے پورا علاقہ چراغاں
اننت ناگ کے عیشمقام میں سخی زین الدین ولی کا سالانہ عرس، روایتی زول سے پورا علاقہ چراغاں (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 13, 2025 at 2:48 PM IST

5 Min Read

اننت ناگ : ضلع اننت ناگ کے عیشمقام علاقہ میں بابا سخی زین الدین ولی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس پاک بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عرس کے دوران وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں نے درگاہ پر حاضری دے کر منتیں مانگیں اور صدیوں سے چلے آرہے روایتی زول میں حصہ لے کر ولی کامل کے تیئں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

اننت ناگ کے عیشمقام میں سخی زین الدین ولی کا سالانہ عرس، روایتی زول سے پورا علاقہ چراغاں (Etv Bharat)

درگاہ پر صدیوں سے چلے آرہے روایتی زول میں ہزاروں لوگوں کی شرکت اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ آج بھی مسلسل ولی کاملوں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔عقیدت مندوں جن میں مرد و زن خاص کر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے روایتی زول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اس موقعہ پر خاص دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ عقیدت مندوں نے درگاہ کے صحن میں مشعل جلا کر ولی کامل کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، وہیں درگاہ کے متصل آباد مکینوں نے اپنے گھروں میں لکڑیاں چراغ اور شمع جلا کر پورے علاقہ کو چراغاں کیا۔

عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ چراغاں یعنی زول کا مقصد نیکی کا بدی پر اور حق کا باطن پر فتح ہے اور یہ روایت امن محبت و اخوت کے پیغام کی عکاسی کرتا ہے۔ بزرگوں کے مطابق ایک زمانے میں عیشمقام علاقہ میں ایک آدم خور دیو نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی تھی۔ سخی زین الدین ولی نے اُس دیو کے ظلم سے لوگوں کو آزاد کیا تھا جس کے بعد آزادی پانے کی خوشی میں لوگوں نے لکڑیاں جلا کر پورے علاقے کو چراغاں کیا تھا جسے کشمیری میں زول کہا جاتا ہے، تب سے لے کر آج تک زول جلانے کی روایت برقرار ہے۔

بزرگوں کے مطاق سخی زین الدین ولی (رح) بچپن سے ہی نیک سیرت با کردار اور خدا پرست تھے۔ کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے ولی کامل نے اننت ناگ کے مٹن بمزو میں حضرت نورالدین نورانی رحمتہ اللہ علیہ کی صحبت سے فیض پاکر روحانیت حاصل کی، جس کے بعد رضائے الٰہی کے لئے انہوں نے اپنے عیش و عشرت اور دنیائی لذت کی زندگی کو خیر باد کیا اور عیشمقام کی پہاڑی کے دامن میں واقع ایک غار میں یاد خداوندی میں مشغول ہو گئے۔ رحلت کے بعد سخی زین الدین ولی (رح) اُسی غار میں دفن ہیں۔ درگاہ پر روزانہ حاضری دینے والے سینکڑوں عقیدت مند غار کے اندر جاکر ان کی قبر کا دیدار کرتے ہیں اور منتیں مانگتے ہیں۔

یہ درگاہ ضلع اننت ناگ کے عیشمقام علاقے میں ایک پہاڑی کے دامن میں واقع ہے۔ سخی زین الدین ولی کی درگاہ نہ صرف عقیدت کا درس دیتا ہے بلکہ مذہبی ہم آہنگی و آپسی بھائی چارے کا گہوارہ بھی ہے۔ درگاہ پر نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب کے عقیدت مند بھی بلا مذہب وملت حاضری دے کر من کی مراد پاتے ہیں۔ سخی زین الدین ولی کی درگاہ معروف سیاحتی مقام پہلگام سیاحتی شاہراہ کے متصل ہے۔ اس لئے پہلگام جانے والے بیشتر سیاح درگاہ پر حاضری دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ۔اس درگاہ کو نہ صرف عقیدے کے لحاظ سے اہمیت ہے بلکہ اسے مذہبی سیاحتی مقامات میں ایک اہم درجہ بھی حاصل ہے۔

درگاہ پر بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ ،جان ابراہم، سجے دت جیسے سوپر اسٹار کی حاضری کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے سیاحوں کی آمد بھی بڑھ گئی ہے۔ عقیدت مند اپنے من کی مراد پانے کے لئے نہ صرف خاص دعائیں کرتے ہیں بلکہ نذر و نیاز تہری اور قہوہ کا اہتمام بھی کرتے ہیں، وہیں مختلف علاقوں سے آنے والے لوگ اپنے نو زائد بچوں کو درگاہ پر لاکر ان کے بال کاٹ کر مُنڈن کرواتے ہیں،اور یہ روایت یہاں صدیوں سے چلی آرہی ہے۔

چونکہ سخی زین الدین ولی کی درگاہ بلندی پر موجود ہے اور اس درگاہ پر جانے کے لئے تقریبا 275 سیڑھیاں چڑھنا پڑتی ہیں، عقیدت کے جذبہ سے سرشار ہر عقیدت مند یہ سیڑھیاں چڑھ کر درگاہ پر حاضری دیتے ہیں ۔وہیں درگاہ تک جانے کے لئے سڑک رابطہ بھی ہے ،جہاں سے عقیدت مندوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد درگاہ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عیشمقام میں حضرت سخی زین دین ولی ؒ کی زیارت پر 'زول' کا اہتمام - Zool Festival - ZOOL FESTIVAL

سخی زین الدین ولی کی درگاہ کی نگرانی جموں کشمیر وقف بورڈ کے زیر سپرد ہے، زیارت شریف کے ایڈمنسٹریٹر عاشق حسین نے کہا کہ وقف بورڈ کی جانب سے زول کے موقعہ پر تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں ،تاکہ زائرین کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے مزید کہا کہ درگاہ کی خوبصورتی اور انتظامات کو مزید وسعت دی جارہی ہے اور یہاں آنے والے عقیدت مندوں اور سیاحوں کے لئے سہولیات کو بڑھایا جا رہا ہے ،تاکہ مذہبی سیاحت کو فروغ ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.