ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ: ایک چنگاری نے بستی اجاڑ دی، 25کنبے بے گھر - BARAMULLA 25 FAMILIES HOMELESS

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گزشتہ شب نمودار ہوئی آتشزدگی کے سبب اولڈ ٹاؤن میں درجن سے زائد رہائشی ڈھانچے خاکستر ہو گئے۔

ا
اولڈ ٹاؤن بارہمولہ میں خوفناک آگ، کئی گھر خاکستر (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : March 25, 2025 at 4:20 PM IST

2 Min Read
بارہمولہ کے اولڈ ٹاؤن میں خوفناک آگ، کئی گھر خاکستر (ای ٹی وی بھارت)

بارہمولہ (کوثر عرفات) : بارہمولہ کے اولڈ ٹاؤن جلال صاحب علاقے میں گزشتہ شام آگ کی ہولناک واردات نے 25 سے زائد خاندانوں کی زندگیوں کو تہس نہس کر دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور یوں ایک پوری بستی لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

مقامی لوگوں کے مطابق، آگ ایک رہائشی مکان سے اچانک بھڑک اٹھی اور تیز ہواؤں کے سبب آناً فاناً پورے علاقے میں پھیل گئی۔ علاقے کی گنجان آبادی کے باعث آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ فائر سروسز بروقت پہنچیں، لیکن جدید آلات کی کمی کے باعث آگ بجھانے میں انہیں دشواریاں پیش آئیں۔ آگ بجھانے کے بعد ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور کچھ متاثرین میں مالی امداد کے چیک بھی تقسیم کیے۔ تاہم، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ صرف فوری امداد کافی نہیں، حکومت کو بحالی کے مستقل اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ متاثرین کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے۔

متاثرین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد بے گھر ہونے والے کنبوں کے لیے ٹھوس اقدامات کریں تاکہ یہ لوگ مزید مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ مزیدیکہ لوگوں نے اولڈ ٹاؤن جیسے علاقوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فائر اینڈ ایمرجنسی کو جدید آلات سے لیس کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. سرینگر میں آگ کا کہرام، تین رہائشی مکان خاکستر
  2. ہریانہ کے پلوال میں پی این جی پائپ لائن میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.